کرکٹ

نیوزی لینڈ نے باآسانی پاکستان کو دی شکست، 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ فہیم اشرف نے حاصل کیا، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ یوں اس طرح میزبان نیوزی لینڈ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ہملٹن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم چھ وکٹوں پر 163 رن ہی بنا سکی۔ 164 رن کا نشانہ میزبان ٹیم صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کے آغاز میں ہی 16 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 16 کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو کچھ آگے بڑھایا تاہم 33 رن کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 22 رن بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند کا نشانہ بن گئے۔ 33 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد کپتان شاداب خان بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 56 کے مجموعی اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

Published: undefined

سینئر بلے باز محمد حفیظ اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رن سے زائد کی پارٹنر شپ کی۔ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، تاہم ان دونوں بلے بازوں کی یہ پارٹنر شپ 119 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹوٹ گئی اور خوشدل شاہ چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد فہیم اشرف صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ نے آخری اوور میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر قومی ٹیم کا اسکور 163 تک پہنچا دیا لیکن اوور مکمل ہونے کے باعث محمد حفیظ صرف ایک رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز نیشام اور اش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز ذمہ دارانہ انداز میں کیا تاہم 35 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مارٹن گپٹل آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ٹم سیفرٹ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے ہی نقصان پر ٹیم کا اسکور 100 سے بڑھا دیا۔ جس کے بعد بھی ٹم سیفرٹ اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 20واں اوور مکمل ہونے سے 4 گیند قبل ہی ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ نے 63 گیندوں پر 84 رنز جبکہ کین ولیمسن نے 42 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ فہیم اشرف نے حاصل کیا، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ یوں اس طرح میزبان نیوزی لینڈ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined