محمد سراج (ویڈیو گریب)
انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے محمد سراج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی ہے۔ آئی سی سی نے محمد سراج کے میچ فیس کا 15 فیصد کاٹ لیا ہے، ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔ اب محمد سراج کے کھاتے میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹ ہو گئے، آئندہ 2 سالوں تک میچ کھیلنے پر پابندی کا بڑا خطرہ لاحق رہے گا۔ اگر اگلے ایک سال میں محمد سراج کے کھاتہ میں 2 اور ڈی میرٹ پوائنٹ جڑتے ہیں تو ان پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی کو لیول 1 کا قصوروار پایا جائے تو اسے 2-1 ڈی میرٹ پوائنٹ ملتے ہیں۔ اگر یہ ڈی میرٹ پوائنٹ 4-3 ہو جاتے ہیں تو اس کھلاڑی پر ایک ٹیسٹ، 2 ونڈے یا 2 ٹی-20 میچ کھیلنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ اگر محمد سراج نے دوبارہ لارڈس ٹیسٹ جیسی غلطی کی تو انہیں میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ساتھ ہی میچ فیس میں بھی تخفیف کر دی جائے گی۔
Published: undefined
محمد سراج کو آئی سی سی نے یہ سزا انگلینڈ کے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ سے تصادم کی وجہ سے دی ہے۔ دراصل لارڈس ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بین ڈکیٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد سراج بہت زیادہ جارحانہ ہو گئے تھے۔ محمد سراج، بین ڈکیٹ کے منہ پر زور زور سے چلانے لگے اور ساتھ ہی ان کو کندھا بھی مارا، جس کے بعد میچ ریفری نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد سراج کے ساتھ ساتھ کپتان شبھمن گل بھی کافی جارح نظر آئے ہیں، حالانکہ ان کے خلاف اب تک کسی بھی قسم کی کارروائی کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined