کرکٹ

کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں سٹے بازی کے ریکٹ کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار

ایڈن گارڈنز میں ٹیسٹ میچ کے دوران کولکاتا پولیس نے موبائل فون کے ذریعے کرکٹ سٹے بازی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ملک بھر میں سٹے کا نیٹ ورک چلا رہے تھے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

کولکاتا: ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کولکاتا پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے اندر سرگرم کرکٹ سٹے بازی کے ایک منظم ریکٹ کا پردہ فاش کر دیا۔ پولیس نے موبائل فون کے ذریعے لائیو میچ دیکھ کر غیر قانونی سٹے بازی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ کئی دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نہ صرف کولکاتا بلکہ ملک بھر میں اہم میچوں کے دوران اسی طرز کا ریکٹ چلاتے تھے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایڈن گارڈنز کے ایف 1 بلاک میں کچھ لوگ موبائل فون کے ذریعے سٹے بازی میں مصروف ہیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر اے آر ایس (انٹی راؤڈی اسکواڈ) اور ڈی ڈی ’ڈیٹیکٹیو ڈپارٹمنٹ‘ کی مشترکہ ٹیم اسٹیڈیم پہنچی۔ وہاں موجود مشکوک افراد پر خاموشی سے نظر رکھی گئی۔ چند ہی منٹ بعد 3 افراد کی سرگرمیاں مشکوک محسوس ہوئیں، جو مسلسل موبائل فون پر مخصوص ایپس کے ذریعے لائیو بیٹنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو دھر لیا، جب کہ کچھ دیگر ساتھی تیزی سے بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

Published: undefined

گرفتار افراد کی شناخت بھی سامنے آ گئی ہے۔ پہلا ملزم الطاف خان (26) ہے جو مہاراشٹر کے یوتمال ضلع کا رہائشی ہے۔ دوسرا ملزم انکُش راج (22) ہے، جو بہار کے آرا سے تعلق رکھتا ہے۔ تیسرا ملزم پٹیل پِنکل کمار (39) ہے، جو گجرات کے اُنجھا علاقے کا باشندہ ہے۔ تینوں مختلف ریاستوں سے ہونے کے باوجود ایک ہی نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے اور اجتماعی طور پر سٹے کا کاروبار چلاتے تھے۔

تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فون برآمد کیے، جن میں سٹے بازی کے لیے استعمال ہونے والی ایپس، متعدد واٹس ایپ چیٹس، کال ریکارڈز اور پیسے کی مشکوک ٹرانزیکشنز موجود تھیں۔ پولیس نے موقع پر ہی ان ٹرانزیکشنز کے اسکرین شاٹس حاصل کر کے شواہد کے طور پر ضبط کر لیے۔ ابتدائی جانچ سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ گروہ مختلف بینک اکاؤنٹس اور ای-والٹس کے ذریعے ملک بھر میں بیٹنگ کا کام کرتا تھا تاکہ ٹرانزیکشنز کو ٹریس کرنا مشکل ہو جائے۔

Published: undefined

تینوں کے خلاف اتوار کو گیمبلنگ اور پرائز کمپٹیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کولکاتا پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ محض اسٹیڈیم تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک بڑا اور منظم نیٹ ورک ہے جو ہر اہم کرکٹ میچ، خصوصاً بین الاقوامی مقابلوں کے دوران سرگرم ہو جاتا ہے۔ پولیس اب ان کے فرار ساتھیوں اور پورے نیٹ ورک کے سرغنہ تک پہنچنے کے لیے مزید چھاپے مار رہی ہے۔

جہاں تک میچ کا تعلق ہے، ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو چوتھی اننگز میں 124 رنز کا ہدف دیا تھا، مگر ہندوستانی ٹیم صرف 93 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد سیریز میں جنوبی افریقہ نے 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined