کرکٹ

بارڈر-گواسکر ٹرافی سے قبل جئے وردھنے نے شبھمن گل سے متعلق کی حیرت انگیز پیشین گوئی

سابق سری لنکائی کرکٹر نے کہا کہ ’’شبھمن اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور اگر وہ اسے ریڈ بال کرکٹ میں جاری رکھتے ہیں اور اس کے پاس رفتار، پختگی، حالات کی سمجھ ہے، تو وہ ہندوستان کے لیے بہتر ہوگا۔‘‘

شبھمن گل، تصویر آئی اے این ایس
شبھمن گل، تصویر آئی اے این ایس 

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک پرکشش ٹیسٹ سیریز کی امید کر رہے ہیں اور انھوں نے پیشین گوئی کی ہے کہ بیگی گرینس بارڈر-گواسکر ٹرافی کا حق آسٹریلیا کی طرف کھینچ سکتے ہیں۔ آسٹریلیا اور ہندوستان موجودہ وقت میں آئی سی سی مینس رینکنگ میں سرفہرست دو مقام پر برقرار ہیں۔ اس کے علاوہ دو حریف آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ اسٹینڈنگ میں بھی سرفرہست ہیں اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیائی ٹیم 2004 کے بعد سے ہندوستانی سرزمین پر جیت حاصل نہیں کر پائی ہے، لیکن جئے وردھنے امید کر رہے ہیں کہ پیٹ کمنس کی ٹیم اس بار ہر حال میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ جئے وردھنے نے آئی سی سی کے تازہ ریویو میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے یہ ایک شاندار سیریز ہوگی۔ ہندوستانی حالات اور آسٹریلیائی بلے باز اس سے کیسے نمٹتے ہیں ان کے پاس اچھی گیندباز یونٹ ہے۔‘‘

Published: undefined

جئے وردھنے کا کہنا ہے کہ پیشین گوئی کرنا مشکل ہے، لیکن ایک سری لنکائی ہونے کے ناطے مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا کے لیے یہ جیت آسان نہیں ہونے والی ہے۔ سفید گیند کی کرکٹ میں شبھمن گل کا شاندار فارم چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان کے لیے بہت بڑی بات رہی ہے اور یہ نوجوان کھلاڑی لال گیند کے کھیل میں بھی یکساں سطح برقرار رکھ سکتا ہے۔

Published: undefined

سابق سری لنکائی کرکٹر نے کہا کہ ’’شبھمن اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور اگر وہ اسے ریڈ بال کرکٹ میں جاری رکھتے ہیں اور اس کے پاس رفتار، پختگی، حالات کی سمجھ ہے، تو وہ ہندوستان کے لیے لائن اَپ کے ٹاپ پر ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔‘‘ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ہندوستان کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور آسٹریلیا کا ہندوستان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے شروع ہوگا جو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined