کرکٹ

آئی پی ایل: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی دستیابی پر لگی مہر

کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کے یو اے ای میں ہونے والے آئی پی ایل میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد دو بڑے کرکٹ بورڈز نے باضابطہ طور پر آئی پی ایل 2021 کے سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے باضابطہ طور پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو مطلع کیا ہے کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کے 19 ستمبر سے 15 اکتوبرتک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے آئی پی ایل میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے فرنچائزز کو دونوں بورڈز کے پورا تعاون ملنے کے بارے میں بتانے کے بعد یہ تصدیق ہوئی ہے۔

Published: undefined

سمجھا جاتا ہے کہ آئی پی ایل کے سی ای او ہیمانگ امین نے جمعہ کو ہر فرنچائزی کو ان دونوں بورڈوں کے فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لئے بلایا تھا اور اب یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ہیمانگ نے فرنچائزز کو یہ بھی کہا کہ یہ کھلاڑی ٹورنامنٹ کے اختتام تک دستیاب رہیں گے۔

Published: undefined

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے کہا ’’ہمیں آئی پی ایل کے دفتر سے کال موصول ہوئی ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ دونوں بورڈز (کرکٹ آسٹریلیا، ای سی بی) کو اپنے کھلاڑیوں کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ اب کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ شرکت کریں یا نہ کریں، حالانکہ ہمارے پاس آسٹریلیائی اور انگریزی کھلاڑی جیسن بیہرینڈارف، سیم کیرن، معین علی دستیاب ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وشوناتھن پہلے ہی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined