ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل 2025 کا آغاز 22 مارچ سے ہونے والا ہے، یعنی اب محض 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ممبئی انڈینس اپنا پہلا میچ 23 مارچ کھیلنے والی ہے، لیکن اس میچ میں کپتان ہاردک پانڈیا نہیں کھیل پائیں گے۔ چنئی سپر کنگز کے خلاف ہونے والے اس میچ میں ان کے نہ کھیلنے کی خبر عام ہوتے ہی کرکٹ شیدائیوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ اس کا جواب ہاردک پانڈیا نے خود ایک پریس کانفرنس میں دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہاردک پانڈیا کو گزشتہ سیزن میں 3 مرتبہ بطور کپتان ایک ہی غلطی دہرانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ آئی پی ایل 2024 میں انھیں 3 بار سلو اوور ریٹ کا قصوروار پایا گیا تھا، جس کے بعد آئی پی ایل اصولوں کے تحت ان پر ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی۔ چونکہ تیسری بار وہ سلو اوور ریٹ کے قصوروار پچھلے سیزن میں کھیلے گئے ممبئی انڈینس کے آخری میچ میں پائے گئے تھے، اس لیے ایک میچ کی پابندی آئی پی ایل 2025 کے پہلے میچ میں نافذ ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے سیزن کے پہلے میچ سے پانڈیا باہر رہیں گے۔
Published: undefined
ہاردک پانڈیا نے ماہیلا جیہ وردھنے کے ساتھ ممبئی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں نئے کپتان سے متعلق جانکاری میڈیا کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اگر میں نہیں رہوں گا تو سوریہ کمار یادو پہلے میچ میں ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ہاردک سے کپتانی کے متعلق چیلنجز کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ پہلے بھی وہ کئی ٹیموں کی کپتانی کر چکے ہیں، ممبئی انڈینس کی کپتانی کرنا دیگر ٹیموں سے کتنا مختلف یا چیلنجنگ ہے؟ جواب میں ہاردک نے کہا کہ مختلف یا چیلنجنگ جیسی کوئی بات نہیں ہے، لیکن ممبئی کی ایک وراثت ہے جسے سنبھالے رکھنا بڑا چیلنج ہے۔ دراصل ممبئی انڈینس آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سرفہرست ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی کا چمپئن بننا فی الحال باقی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined