کرکٹ

آئی پی ایل: کیا پہلے سے طے تھی ممبئی انڈین کی جیت؟

انتہائی دلچسپ مقابلہ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پر میچ جیت کر آئی پی ایل 12 کا خطاب جیت لیا۔ سچ کہا جائے تو اس بار ممبئی انڈینس کا آئی پی ایل چیمپئن بننا پہلے سے ہی طے تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی پی ایل 12 کا اختتام دلچسپ انداز میں ہوا اور روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی انڈینس نے مقابلہ کی آخری گیند پر میچ جیت کر چوتھی مرتبہ خطاب پر قبضہ کرلیا، لیکن یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممبئی انڈینس کی جیت پہلے سے طے تھی۔

Published: undefined

واضح رہے اس سال کے فائنل میں یہ طے مانا جا رہا تھا کہ ایک مرتبہ پھر روہت شرما کی ممبئی انڈینس اپنی مخالف ٹیم کو ہرا کر خطاب جیت جائے گی۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس ٹیم نے یہ خطاب ہر مرتبہ ایک سال کے وقفہ کے بعد جیتا ہے، کیونکہ اس ٹیم نے سال 2013 کے بعد2015 اور اس کے بعد 2017 میں جیتا تھا جس کی وجہ سے یہ مانا جا رہا تھا کہ اس سال یعنی 2019 میں ممبئی کا جیتنا طے تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال لیگ راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد ممبئی انڈینس نے جم کر محنت کی تاکہ خطاب پر قبضہ کیا جا سکے۔

Published: undefined

ویسے یہ بھی ایک دلچسپ اعداد و شمار ہیں کہ جب جب ممبئی انڈینس نے ایک سیزن میں 100 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں تب تب اسے جیت حاصل ہوئی ہے۔ سال 2013 میں اس نے 117، سال 2015 میں 120 اور سال 2017 میں 117چھکے لگائے تھے اور اس سال اس نے 115 چھکے لگائے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی آئی پی ایل کا خطاب اسی ٹیم کے حق میں گیا جس نے ٹاس جیتا۔ اس سے قبل 11 مقابلوں میں سے آٹھ مرتبہ ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہی بازی ماری اور اس مرتبہ نویں بار تھا۔ کل کے مقابلہ میں روہت کی فوج کے آگے دھونی کی ٹیم کچھ زیادہ نہیں چلی۔ اس مرتبہ دونوں لیگ میچوں میں ممبئی انڈینس نے چینئی سپر کنگس کو ہرایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined