کرکٹ

اسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کو ایک دن میں بنانے ہوں گے 309 رن

ہندوستانی اوپنروں روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 71 رن کی بہترین شراکت داری کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سڈنی: ہندوساتان نے آسٹریئلیا سے ملے 407 رن کے کافی مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زوردار شروعات کی، لیکن اس کے بعد دونوں اوپنروں کے وکٹ گنوانے دیئے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو اسٹمپ تک دو وکٹ کھوکر 98 رن بنالئے ہیں اور اسے میچ کے پانچویں دن جیت کے لئے 309 رن بنانے ہین جو ایک مشکل چیلنج ہے۔ آسٹریلیا نے چوتھے دن چائے کے وقفے تک اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 312 رن بناکر اعلان کیا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 94 رن کی برتری حاصل تھی اور اس نے ہندوستان کے سامنے 407 رن کا مشکل ہدف رکھ دیا۔

Published: undefined

ہندوستانی اوپنروں روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 71 رن کی بہترین شراکت داری کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے رن حاصل کیے۔ گل اپنی اننگز کو طویل نہیں کھینچ پائے اور 64 گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے 31 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مین آف دی میچ چتیشور پجارا، آنے کے ساتھ ہی ڈی آر ایس کا سہارا لیکر بچے۔ جوش ہیزل وڈ کی گیند پر امپائر نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا لیکن پجارا نے فوراً ڈی آر ایس کا سہارا لیا اور امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ ہندوستان کے لئے یہ بڑی راحت کی بات تھی۔ اس وقت پجارا کا کھاتہ نہیں کھلا تھا۔

Published: undefined

روہت نے چوکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پیٹ کمنس کی گیند پو پُل کرنے کی کوشش میں گیند کو نیچے نہیں رکھ پائے اور مشیل اسٹارک کو کیچ دے کر پویلین کی جانب چلتے بنے۔ روہت کا آؤٹ ہونا ہندوستان کے لئے بڑا جھٹکا تھا کیونکہ روہت ایسے بلے باز تھے جو تیزی سے رن حاصل کررہے تھے اور آخری دن آسٹریلیا پر دباؤ بنا سکتے تھے۔

Published: undefined

روہت کا وکٹ دن کے آخری سے تین اوور قبل گرا اور اس وقت ہندوستان کا اسکور 92 رن تھا۔ روہت نے 98 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک جھکے کی مدد سے 52 رن بنائے۔ پجارا اور کپتان اجنکیا رہانے نے اس کے بعد باقی کھیل محفوظ نکال لیا۔ اسٹمپ کے وقت پجارا 29 گیندوں پر 9 رن اور رہانے 14 گیندوں پر چار رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ان دونوں بلے بازوں پر پیر کو پانچویں اور آخری دن ہندوستان کے لئے میچ بچانے یا جیت دلانے کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔

Published: undefined

اس سے پہلے آسٹریلیا نے کل دو وکٹ پر 103 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مارنس لبوشین نے 47 اور اسٹیون اسمتھ نے 29 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ ہندوستان کو تیسری کامیابی 138 کے اسکور پر ملی۔ تیز گیند باز نودیپ سینی نے لبوشین کو متبادل وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ لبوشین نے 118 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 73 رن بنائے۔ لبوشین نے پہلی اننگز میں 91 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined