کسان تحریک: راہل گاندھی کا مودی حکومت پر پھر حملہ

راہل گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہیے۔ اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ پی ایم مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہیے۔ اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے مودی جی، ان داتا کا ساتھ دو، صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑو۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے راہل گاندھی کا اپریل 2015 کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کو صلاح دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو چند صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے، کیونکہ کسان اور مزدور ہی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔