مدھیہ پردیش: جلّاد شوہر نے گلا گھونٹ کر بیوی کا کیا قتل

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ نے بتایا کہ قتل کے ایک دن بعد ملزم نے پھر بیوی کے مائکے میں فون کر اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، تب گھر والوں کو کسی انہونی کے ہونے کا شبہ ہوا اور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے مہوا تھانہ پولیس نے تین دن سے لاپتہ ایک عورت کی لاش ایک سرسوں کے کھیت سے برآمد کرکے اس کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ سوجانیاں نے بتایا کہ بھڑا گاؤں کے رہنے والے بھولو نشاد نے اپنی بیوی سومن (19) کو پانچ جنوری کو اس کے مائکے سے یہ کہہ کر بلایا کہ وہ کام کے سلسلے میں دہلی جارہا ہے اور اس سے ملنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ شوہر سے دیواستھان بھوریا بابا پر ملنے پہنچی، جہاں سے ملزم اسے رتھا گاؤں کے پاس ایک کھیت میں لے گیا اور دوپٹے سے گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ نے بتایا کہ قتل کے ایک دن بعد ملزم نے پھر بیوی کے مائکے میں فون کر اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، تب گھر والوں کو کسی انہونی کے ہونے کا شبہ ہوا اور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ اس کے بعد پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر جانچ اور موبائل سے حاصل معلومات کی بنیاد پر ملزم شوہر کو کل گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس پوچھ تاچھ میں ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔