کرکٹ

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ہندوستانی ٹیم خواتین عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہندوستان نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیاتھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو لگاتار تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

کل یعنی 23 اکتوبر کو آئی سی سی خواتین کرکٹ عالمی کپ 2025 کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا۔ نوی ممبئی کی ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں منعقدہ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کے تحت نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی اننگز کو 44 اوورز تک محدود کر دیا گیا، اسے جیت کے لیے 325 رنز بنانے تھے۔ تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 271 رنز ہی بنا سکی۔اس ہار کے ساتھ سری لنکا بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

Published: undefined

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ اب سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ 25 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بھی اس بات کا تعین کرے گا کہ کونسی ٹیم ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اگر وہ میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو آسٹریلیا سرفہرست رہے گا۔ ہندستان پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر رہے گا اور 30 ​​اکتوبر کو سیمی فائنل کھیلے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ ٹیبل ٹاپر سے ہوگا۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے سوزی بیٹس کو سستے میں کھو دیا جو ایک رن بنا کر کرانتی گوڑ کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ جارجیا پلیمر اور امیلیا کیر نے پھر 50 رنز کی شراکت داری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ پلیمر کو رینوکا سنگھ ٹھاکر نے 30 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد رینوکا نے سوفی ڈیوائن کو بولڈ کر کے ہندوستان کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ ڈیوائن کے آؤٹ ہونے کے بعد امیلیا کیر اور بروک ہالیڈے نے چوتھی وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔ امیلیا (45 رنز) کو اسنیہ رانا نے آؤٹ کیا۔

Published: undefined

پارٹ ٹائم اسپنر پرتیکا راول نے میڈی گرین کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ 154 پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد بروک ہالیڈے اور ازابیلا گیز نے 72 رنز جوڑے۔ تاہم یہ شراکت نیوزی لینڈ کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں تھی۔ ہالیڈے نے 84 گیندوں پر 81 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ گیز نے 51 گیندوں پر 10 چوکوں سمیت ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔

Published: undefined

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 49 اوور میں تین وکٹ پر 340 رنز بنائے۔ خواتین کے عالمی کپ میں یہ ہندوستان کا سب سے زیادہ ا سکور تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے اوپنرز اسمرتی مندھانا اور پرتیکا راول نے سنچریاں بنائیں۔ پرتیکا نے 134 گیندوں پر 122 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ اسمرتی نے 95 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ جمائمہ روڈریگز نے صرف 55 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 76 رنز بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined