کرکٹ

آئی سی سی رینکنگ میں خاتون کرکٹر ہرمن پریت اور دیپتی نے چھلانگ لگائی

نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ میچوں سے فارم میں واپسی کرنے والی ہرمن پریت نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس کی وجہ سے وہ بلے بازی کی رینکنگ میں ٹاپ 20 میں شامل ہوگئی ہیں۔

ہرمن پریت، تصویر آئی اے این ایس
ہرمن پریت، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ہندوستان کی بلے باز ہرمن پریت کور اور آل راؤنڈر دپتی شرما نے آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں چھلانگ لگائی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں فارم میں واپسی کرنے والی ہرمن پریت نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس کی وجہ سے وہ بلے بازی کی رینکنگ میں ٹاپ 20 میں شامل ہیں، جب کہ سیریز میں دس وکٹیں لینے والی دپتی نے بھی ایک درجے کی چھلانگ کے ساتھ گیندبازی کی رینکنگ میں 12ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر امیلیا کر، جنہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز سے بھی نوازا گیا، انہیں اس کا انعام ملا ہے۔ امیلیا نے بیٹنگ رینکنگ میں پانچ مقام کی چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ 17 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ 21 سالہ آل راؤنڈر آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی ٹاپ 5 میں شامل ہوگئی ہیں، اس سے پہلے وہ چھٹے نمبر پر تھیں لیکن اب وہ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں امیلیا نے 117.66 کی اوسط سے 353 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سات وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ خاص طور پر چوتھے میچ میں امیلیا نے کمال کا مظاہرہ کیا۔ جہاں انہوں نے پہلے بلے سے 33 گیندوں میں 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پھر گیند سے 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

آئی سی سی کی تینوں رینکنگ پر آسٹریلیائی تکڑی کا قبضہ ہے، بیٹنگ رینکنگ میں ایلیسا ہیلی سرفہرست ہیں۔ جبکہ جیس جانسن کے سر پر گیندبازی رینکنگ کا تاج ہے اور ایلس پیری آل راؤنڈر رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined