روس-یوکرین جنگ: ہندوستانیوں کو فوراً کیف چھوڑنے کا مشورہ، ایڈوائزری جاری

یوکرین میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کیف سے نکلنے کے لیے ٹرین یا جو بھی ٹرانسپورٹیشن وسائل ملیں، اس کا فوراً استعمال کر کے وہاں سے نکل جائیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ راجدھانی کیف میں حالات لگاتار بگڑتے جا رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں پھنسے ہندوستانیوں کو ہندوستانی سفارتخانہ کی طرف سے سخت ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سبھی ہندوستانی شہری اور طلبا آج ہر حال میں کیف کو چھوڑ دیں۔ یوکرین میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کیف سے نکلنے کے لیے ٹرین یا جو بھی ٹرانسپورٹیشن وسائل ملیں، اس کا فوراً استعمال کر کے وہاں سے نکل جائیں۔ خبروں کے مطابق روس آنے والے کچھ گھنٹوں میں یوکرین پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری میں ہے۔

ہندوستان وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو رومانیہ، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیہ سے ملحق یوکرین کی سرحدی چوکیوں کے ذریعہ وہاں سے باہر نکال رہا ہے۔ آج یوکرین میں پھنسے 182 ہندوستانی شہری ممبئی پہنچے۔ مرکزی وزیر نارائن نے کہا کہ ’’آج یوکرین سے ایک فلائٹ 182 ہندوستانی طلبا کو لے کر چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ میں نے سبھی کا استقبال کیا ہے۔ سبھی یوکرین کے حالات دیکھ کر ڈرے ہوئے تھے۔ میں نے سبھی کو تسلی دی کہ آپ سب محفوظ یہاں پہنچ چکے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔