کرکٹ

کورونا سے متاثر سابق سلامی بلے باز و بی جے پی رہنما چیتن چوہان کی کِڈنی فیل، حالت نازک

ڈی ڈی سی اے (دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن) کے ایک افسر نے کہا، ’’صبح چیتن جی کی کڈنی سمیت کئی اعضا نے کام کرنا بند کر دیا۔ وہ لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ زندگی کی جنگ جیت جائیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی حکومت میں ہوم گارڈ کے وزیر اور سابق کرکٹر چیتن چوہان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں علاج کے لئے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ان کی کڈنی فیل ہو گئی۔ فی الحال انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت لگاتار نازک بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ چیتن چوہان میں حال ہی میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔

Published: undefined

73 سالہ چیتن چوہان کو 12 جولائی کو کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے جانے پر لکھنؤ کے سنجے گاندھی پی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال وہ گڑگاؤں میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ چیتن چوہان امروہہ ضلع کی نوگاواں سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔

Published: undefined

ڈی ڈی سی اے (دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن) کے ایک افسر نے کہا، ’’صبح چیتن جی کی کڈنی سمیت کئی اعضا نے کام کرنا بند کر دیا۔ وہ لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ زندگی کی جنگ جیت جائیں۔‘‘

Published: undefined

چیتن چوہان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز رہ چکے ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سیاست کا رُخ کیا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ چیتن چوہان 1991 اور 1998 میں بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو چیتن چوہان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے 40 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سات ایک روزہ مقابلوں میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ ٹیسٹ مقابلوں میں چیتن چوہان کے نام 2084 رن درج ہیں۔ چیتن چوہان دہلی اور ڈی ڈی سی اے میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور آسٹریلیا دورے کے لئے ٹیم انڈیا کے منیجر بھی بنائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined