چمپئنز ٹرافی سے گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم میں زبردست اتھل پتھل کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن کوئی بڑی خبر آنے سے پہلے انگلش خیمہ نے حیران کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے آج اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ حالانکہ وہ چمپئنز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کپتانی کرتے ہوئے ضرور دکھائی دیں گے۔
Published: undefined
چمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم نے انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اسی لیے بٹلر نے کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا۔ انگلینڈ کو اس ٹورنامنٹ میں اپنے شروعاتی دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی شکست آسٹریلیا سے ملی تھی جب 351 رنوں کا دفاع بھی انگلش ٹیم نہیں کر پائی۔ دوسری شکست افغانستان سے ملی تھی جس نے انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ اب بٹلر چاہیں گے کہ کل جنوبی افریقہ کے خلاف آخری لیگ مقابلے میں فتح کے ساتھ اپنی کپتانی ختم کریں۔
Published: undefined
چمپئنز ٹرافی کا گروپ اسٹیج ختم ہونے سے عین قبل 28 فروری کو انگلینڈ کے کپتان نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے سے لوگوں کو مطلع کیا۔ بٹلر نے 2022 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی۔ اب جبکہ انھوں نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، تو ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ وہ دونوں (ٹی-20 اور یک روزہ) ہی فارمیٹ میں بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے، بشرطیکہ کوچ میک کولم انھیں ٹیم میں رکھنا چاہیں۔
Published: undefined
بٹلر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ ٹیم کے لیے اور خود اپنی بھلائی کے لیے انھوں نے بہتر سمجھا۔ انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ نیا کپتان آنے والے وقت میں کوچ برینڈین میک کولم کے ساتھ مل کر ٹیم کو آگے لے جائے گا۔ بٹلر نے میڈیا کے سامنے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی کپتانی کا مستقبل اس ٹورنامنٹ کے ریزلٹ پر مرکوز تھا، اور کوچ میک کولم کے ساتھ مل کر وہ اپنی حالت کو بدلنے کی امید کر رہے تھے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بٹلر نے 2022 میں انگلینڈ کی کپتانی اس وقت سنبھالی تھی جب ایان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اپنی کپتانی میں پہلے ہی بڑے ٹورنامنٹ میں جوس بٹلر نے کامیابی کا پرچم لہرایا تھا۔ ان کی کپتانی میں ہی انگلینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ 2022 جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے ہی انگلینڈ کی کارکردگی لگاتار خراب ہوتی گئی۔ یک روزہ عالمی کپ 2023 میں ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی اور ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں گرتے پڑتے سیمی فائنل میں تو پہنچی، لیکن ہندوستان سے شکست ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined