کرکٹ

آئر لینڈ 38 رن پر ڈھیر، واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ 143 رن سے فتحیاب

پہلی اننگ میں مایوس کن کارکاردگی کا مظاہرہ کرنے والی عالمی چیمپین ٹیم انگلینڈ نے تیسرے دن واپسی کی اور آئرلینڈ کو 38 رن پر ڈھیر کر دیا، جوکہ ٹیسٹ تاریخ کا ساتواں سب سے کم اسکور ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: کرس ووکس (17 رن پر 6 وکٹ) اور اسٹورٹ براڈ (19 رن پر 4 وکٹ) کی قہر برپا کرتی گیندوں سے انگلینڈ نے آئرلینڈ کو دوسری اننگز میں جمعہ کو 15.4 اوور میں محض 38 رن پر آؤٹ کرکے واحد ٹیسٹ تیسرے ہی دن صبح کے سیشن میں 143 رنز سے جیت لیا۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

ون ڈے کرکٹ میں حال ہی میں عالمی چمپئن بنی انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں پہلے دن لنچ سے پہلے صرف 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی یہ کارکردگی افسوسناک تھی لیکن عالمی چمپئن ٹیم نے تیسرے دن زبردست واپسی کرتے ہوئے آئرلینڈ کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ آئر لینڈ کے 38 رنز ٹیسٹ تاریخ کا ساتواں سب سے کم اسکور ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

انگلینڈ نے صبح کل کے نو وکٹ پر 303 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز اسی اسکور پر ختم ہوئی۔ آئر لینڈ کو پہلی اننگز میں 122 رنز کی برتری ملی تھی اور اسے یہ میچ جیتنے کے لیے 182 رن کا ہدف ملا۔ بارش کی وجہ سے آئر لینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز میں تاخیر ہوئی لیکن کھیل شروع ہوتے ہی آئر لینڈ کے وکٹ بارش کے قطروں کی طرح گرے۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

فاسٹ بولر کرس ووکس اور اسٹورٹ براڈ نے ایسا قہر برپاکيا کہ آئر لینڈ کی بلے بازی مکمل طور پر پست ہو گئی۔ ووکس نے 7.4 اوور میں 17 رن دے کر چھ وکٹ لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ براڈ نے آٹھ اوور میں 19 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ آئر لینڈ کی پوری اننگز 15.4 اوور میں سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 92 رن بنانے والے اوپنر جیک ليچ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

اوپنر جیمز میک کولم 11 رنز بنا کر دھائی کے ہندسے تک پہنچنے والے واحد بلے باز رہے۔ آئر لینڈ کا پہلا وکٹ 11 کے اسکور پر گرا اور اس کے بعد اس کے بلے بازوں میں جیسے پویلین لوٹنے کی دوڑ لگ گئی اور اگلے 27 رنز کے وقفے میں اس کے تمام وکٹ گر گئے۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

آئر لینڈ نے پہلی اننگز میں جو مظاہرہ کیا تھا اس کے بلے باز دوسری اننگز میں اسے نہیں دہرا سکے اور صبح 90 منٹ کے کھیل میں اس کے بلے بازوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے۔ آئر لینڈ کے پاس اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن اس کے بلے باز مایوس کر گئے۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

میک کولم کے بعد ٹیم کا دوسرا بڑا اسکور مارک ایڈئير کا آٹھ رن تھا۔ ایڈئير نے آئر لینڈ کی اننگز کا واحد چھکا بھی مارا۔ کیون اوبرائن جیسے تجربہ کار بلے باز چار رنز اور کپتان ولیم پورٹرفيلڈ دو رن ہی بنا سکے۔ ٹیسٹ تاریخ میں یہ چوتھا موقع ہے جب کوئی ٹیم سب سے کم گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئی ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

ٹیسٹ تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے جب کسی ٹیم نے پہلی اننگز میں پانچوا ں کم اسکور بنایا ہو اور اس کے بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا ہو۔ انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 85 رنز کا 112 برسوں میں پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور تھا۔ انگلینڈ نے اس سے پہلے 1907 میں لیڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے کے بعد ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 8:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز