کرکٹ

کاؤنٹی چیمپئن شپ: چیتیشور پجارا نے کاؤنٹی میں اپنی چوتھی سنچری بنائی

چیتیشور پجارا نے یہ سنچری 133 گیندوں میں مکمل کی۔ دن کے کھیل کے اختتام پر وہ 149 گیندوں پر 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس دوران انہوں نے 16 چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔

چیتیشور پجارا، فائل تصویر آئی اے این ایس
چیتیشور پجارا، فائل تصویر آئی اے این ایس 

لندن: چیتیشور پجارا نے انگلینڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی چوتھی سنچری بنائی ہے۔ میچ کے تیسرے دن پجارا دوسری اننگز میں 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں اور ان کی ٹیم سسیکس نے مڈل سیکس کے خلاف 270 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے یہ سنچری 133 گیندوں میں مکمل کی۔ دن کے کھیل کے اختتام پر وہ 149 گیندوں پر 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس دوران انہوں نے 16 چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔

Published: undefined

ٹیسٹ کرکٹ میں خراب فارم سے لڑنے کے بعد پجارا نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سسیکس کے لیے کھیلنے کا ارادہ کیا تھا۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور پجارا کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پجارا نے انہیں کورز کی طرف ایک بہترین پنچ سے چوکا لگایا تو دوسری طرف ان کے ساتھی ٹام السوپ بھی ان کا ساتھ دیتے نظر آئے۔ کاؤنٹی میں چار میچوں کی سات اننگز میں پجارا کی یہ چوتھی سنچری ہے جس میں انہوں نے ڈرہم اور ڈربی شائر کے خلاف ڈبل سنچریاں بھی بنائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined