کرکٹ

کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لئے تیار ہوں: سوریہ کمار

سوریہ کمار نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہاں میں نے نمبر تین، چار اور پانچ پر بیٹنگ کی ہے۔ میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں۔ جب بھی ٹیم انتظامیہ مجھے بیٹنگ کے لیے کہے گی، میں دستیاب ہوں گا۔

سوریہ کمار یادو، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار یادو، تصویر آئی اے این ایس 

احمد آباد: ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے منگل کو کہا کہ نمبر 5 پر بیٹنگ کرنا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ ٹیم کے لیے کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستان 9 فروری کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوسرا ایک روزہ میچ کھیلے گا۔

Published: undefined

سوریہ کمار یادو نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہاں، میں نے نمبر تین، چار اور پانچ پر بیٹنگ کی ہے۔ میں کسی بھی نمبر پربیٹنگ کرسکتا ہوں۔ جب بھی ٹیم انتظامیہ مجھے بیٹنگ کے لیے کہے گی، میں دستیاب ہوں گا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کے 1000ویں اور سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ہرشعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ٹیم میں مستقل مزاجی لانا چاہتے ہیں۔ 31 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں نیٹ میں مسلسل باؤلنگ کر رہا ہوں، جب بھی ٹیم کو میری باؤلنگ کی ضرورت ہوگی میں باؤلنگ کروں گا۔

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، تو کیا وہ ممبئی کی جانب سے رنجی ٹرافی کھیلیں گے، توا نہوں نے کہا بالکل، ’’مجھے ریڈ بال کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔ میں جب بھی فارغ ہوتا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ میں ہندوستان کے لیے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined