کرکٹ

بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے ہرا یا، ہانگ کانگ کی مسلسل دوسری شکست

بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 میں پہلی جیت درج کری۔دوسری جانب ہانگ کانگ کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 میں اپنی پہلی جیت درج کری۔دوسری جانب ہانگ کانگ کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی جس کے باعث وہ ایشیا کپ 2025 سے تقریباً باہر ہو گیا ہے۔اس میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے 143 رنز کا باعزت اسکور بنایا تھا۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 14 گیندیں باقی رہ کر 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان لٹن داس 59 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو بن گئے۔

Published: undefined

ہانگ کانگ کی ٹیم ایک وقت پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان یاسین مرتضیٰ اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن پھر وہ 28 کے اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوگئے، اگر مرتضیٰ آؤٹ نہ ہوتے تو ٹیم آسانی سے 150 سے زائد رنز بناسکتی تھی۔

Published: undefined

144 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی بنگلہ دیشی ٹیم پاور پلے اوورز میں ہی دو بڑی وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ہانگ کانگ کی سخت گیند بازی نے 'بنگال ٹائیگرز' کے ایک بار پسینے چھڑا دئے۔ لیکن لٹن داس اور توحید نے تیسری وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت داری کرکے بنگلہ دیش کی جیت کو تقریباً یقینی بنا دیا تھا۔

Published: undefined

لٹن داس نے 59 رنز کی کپتانی اننگز کھیلی، انہوں نے یہ رنز 39 گیندوں پر بنائے۔ دوسری جانب توحید 35 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹ گئے۔ ہانگ کانگ کی بات کریں تو عتیق اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آیوش شکلا صرف ایک وکٹ لے سکے۔

Published: undefined

ہانگ کانگ کو گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب بنگلہ دیش نے اسے 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اب اس کا گروپ مرحلے میں سری لنکا کے ساتھ صرف ایک میچ رہ گیا ہے اور ہانگ کانگ کے لیے سپر 4 میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined