کرکٹ

چمپئنز ٹرافی سے قبل ہندوستانی ٹیم کو ملی بُری خبر، انگلینڈ کے خلاف آخری وَنڈے بھی نہیں کھیلیں گے بمراہ

بمراہ کو آسٹریلیا دورہ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انھیں آرام کرنے کی صلاح ملی تھی۔ امید کی جا رہی تھی کہ انگلینڈ کے خلاف آخری وَنڈے میں وہ کھیلیں گے، لیکن اسکواڈ میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیز گیندباز جسپریت بمراہ / @Jaspritbumrah93</p></div>

تیز گیندباز جسپریت بمراہ / @Jaspritbumrah93

 

آئندہ 6 فروری سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں کی یک روزہ سیریز شروع ہو رہی ہے۔ یہ سیریز ’چمپئنز ٹرافی 2025‘ سے قبل ٹیم کی مضبوطی کا اندازہ لگانے کے لیے بہترین موقع ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ اس سیریز کے آخری میچ میں حصہ لیں گے، لیکن انگلینڈ کے خلاف آخری ونڈے کے لیے جو اسکواڈ سامنے آیا ہے، اس میں بمراہ کا نام شامل نہیں ہے۔ اس خبر نے ہندوستانی ٹیم اور کرکٹ شیدائیوں کو فکر مند کر دیا ہے۔ سوال یہ اٹھنے لگا ہے کہ کیا بمراہ چمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے؟

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا دورے پر آخری میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جب چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا تو پریس کانفرنس میں اجیت اگرکر نے امید ظاہر کی تھی کہ آخری میچ تک وہ صحت مند ہوئے تو کھیلتے نظر آئیں گے۔ اب جبکہ ونڈے سیریز سے متعلق بی سی سی آئی کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے، تو اس میں بمراہ کا نام شامل نہیں ہے۔ ہندوستانی اسکواڈ میں ’سبجیکٹ ٹو فٹ نس‘ کے طور پر بھی بمراہ کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے نہیں اتریں گے۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ کی چوٹ سے متعلق کوئی اپڈیٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹ شیدائی کی فکر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بمراہ کے بغیر ہندوستان کی تیز گیندبازی کمزور ہی نظر آتی ہے۔ محمد سمیع تجربہ کار گیندباز ضرور ہیں، لیکن وہ بھی چوٹ سے ٹھیک ہو کر عرصہ بعد بین الاقوامی یک روزہ کرکٹ کھیلیں گے۔ ٹی-20 میں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 2 میچ کھیلے ہیں، اس میں ان کی پرانی دھاردار گیندبازی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined