کرکٹ

155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کر عمران ملک میرے لیے چیزیں آسان بنا رہے ہیں: عرشدیپ سنگھ

عرشدیپ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کھلاڑی کے طور پر ہم کھیلنے کا لطف اٹھانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، اور اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتے کہ کیا آسان ہے اور کیا چیلنجنگ۔‘‘

عرشدیپ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
عرشدیپ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس  

ہندوستان کے نوجوان تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ نے اپنے ساتھی تیز گیندباز عمران ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران اپنی تیز گیندبازی سے میدان میں ان کے لیے چیزیں آسان بنا رہے ہیں۔ عرشدیپ اور عمران دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ دونوں کو ایک ساتھ گیندبازی کرنے میں کافی مزہ آیا۔

Published: undefined

عرشدیپ سنگھ نے کہا کہ ’’میرے لیے عمران کے ساتھ کھیلنا مزیدار تجربہ ہے۔ عمران 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کر کے میرے لیے چیزیں آسان بناتے ہیں۔ ہمیں میدان میں اور اس کے باہر اپنی شراکت داری پسند ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ شراکت داری طویل مدت تک بنی رہے گی۔ حالانکہ مجھے نہیں پتہ کہ میرا سفر آسان یا چیلنجنگ ہے۔‘‘

Published: undefined

عرشدیپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے یک روزہ میچ سے قبل کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک کھلاڑی کے طور پر ہم کھیلنے اور اس کے رد عمل کا لطف اٹھانے پر توجہ دیتے ہیں، اور اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتے کہ کیا آسان ہے اور کیا چیلنجنگ۔ جب ہم اپنا بہترین پیش کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ ہم میچ در میچ آگے بڑھتے ہیں اور اس بارے میں نہیں سوچتے کہ میں اگلے سال یہاں رہوں گا یا نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined