کرکٹ

افغانستان نےتاریخ رقم کی، پاکستان کو دوسرا میچ ہرا کر سیریز پر قبضہ کیا

پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا اوور  نسیم شاہ نے کیا جن کو پہلے اوور میں ہی 12 رن پڑے جن میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز اپنے نام کر لی ۔ افغانستانی کرکٹ ٹیم نے  پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔ سیریز کے  پہلے دو میچوں میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہےصائم ایوب اور عبد اللہ شفیق پہلے اوور کی تیسری گیند ہونے تک پولین لوٹ چکے تھے اورا سکور  اس وقت تک  صفر ہی تھا۔ عبد اللہ شفیق دوسری بار بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ محمد حارث نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے نو گیندوں پر 15 رن بنائے لیکن پھر نوین الحق کو وکٹ دے بیٹھے۔

Published: undefined

11ویں اوور کے اختتام تک 63 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ٹیم پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی جن میں اعظم خان بھی شامل تھے جن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔ عماد وسیم اور کپتان شاداب خان کا تجربہ کام آیا۔دونوں نے محتاط انداز میں اگلے نو اوورز کے دوران پاکستان کو بظاہر ایک قابل دفاع مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔20ویں اوور کی آخری گیند پر شاداب رن آوٹ ہوئے توا سکور 130 ہو چکا تھا جو ٹی ٹوئنٹی کے اعتبار سے  کمزور ہدف ہی تصور کیا جاتا ہے۔ واضح رہے عماد وسیم نے 57 گیندوں پر 64 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 25 گیندوں پر 32 رن بنا سکے۔

Published: undefined

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی بہترین گیند باز رہے جنھوں نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹوں سے میچ کا آغاز کیا۔ راشد خان نے اپنے چار اوورز میں صرف 16 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کریم جنت نے تین اوورز میں صرف 13 دن دے کر ایک وکٹ لی۔

Published: undefined

پاکستان کی جانب سے میچ کا پہلا اوور  نسیم شاہ نے کیا جن کو پہلے اوور میں ہی 12 رن پڑے جن میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھے۔تین اوورز کے اختتام پر اسکور بورڈ پر افغانستان کے 26 رن تھے اور کوئی وکٹ نہیں گرا تھا۔

Published: undefined

پاکستان کا مجموعی اسکور بھی ایسا نہیں تھا کہ افغان بلے بازوں کو رسک لینے کی ضرورت پڑتی۔ ان کو تقریبا سات رن فی اوور درکار تھے جس کے لیے چوکوں چھکوں کی ایسی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی۔اس وجہ سے افغانستان نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا اور میچ کے ساتھ سیریز جیت لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined