کرکٹ

دوسرا ونڈے مقابلہ: اوورز کم کئے جانے کے بعد بارش پھر بنی رکاوٹ، 12.5 اوورز میں ہندوستان کا اسکور 89/1

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں اتوار کو بارش کی وجہ سے اووروں کی تعداد کم کر کے 29 کر دی گئی، تاہم پھر سے بارش ہونے لگی اور کھیل پھر رک گیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ہیملٹن: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں اتوار کو بارش کی وجہ سے اووروں کی تعداد کم کر کے 29 کر دی گئی۔ تاہم کھیل 12 اوورز کے بعد بارش کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا اور آخری اطلاع موصول ہونے تک بارش جاری تھی۔

Published: undefined

قبل ازیں، ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بارش سے پہلے ہندوستان نے 4.5 اووروں میں 22 رن بنائے تھے اور ہندوستان کے 24.1 اوور باقی تھے۔ اوور کم کر دئے جانے کے بعد جیسے ہی کھیل دوبارہ شروع ہوا ہندوستان کو شکھر دھون کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ انہوں نے صرف 3 رن بنائے۔

اس کے بعد سوریہ کمار نے تیز بلے بازی کی اور اسکور 89 رن تک پہنچایا۔ تاہم اس کے بعد بارش پھر رکاوٹ بن گئی۔ جس وقت دوبارہ کھیل روکا گیا تب تک ہندوستان کا سکور 12.5 اوور میں 89/1 ہو گیا تھا۔ سوریہ کمار یادیو 34 اور شبھمن گل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ہندوستان کو سیریز کو برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ہوگا۔

ہندوستانی الیون: شیکھر دھون (کپتان)، شبھمن گل، شریئس ایر، رشبھ پنت (وکٹ)، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر، دیپک چاہر، عمران ملک، ارشدیپ سنگھ، یجویندرا چہل۔

نیوزی لینڈ الیون: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ( وکٹ کپیر)، گلین فلپس، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined