فکر و خیالات

بیتے دنوں کی بات: کبھی ٹائپ رائٹر دفاتر کا لازمی حصہ ہوا کرتا تھا

لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بیتے دنوں کی بات ہے جب ٹائپ رائٹر کے بغیر کسی دفتر کا تصور ہی نہیں کیا جاتا تھا اور ٹائپنگ سیکھنے کے لئے کس جد و جہد سے گزرنا پڑتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹائپ رائٹر / Getty Images</p></div>

ٹائپ رائٹر / Getty Images

 
Chesnot

اب جب آپ کے پاس ٹائپنگ کی فرصت نہیں ہے تو آپ صرف بول دیتے ہیں او اسکرین پر حروف کی شکل میں  بولا ہوا متن آپ کے سامنے ہوتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب آپ کو یہ بولنے کی زحمت بھی نہیں اٹھانی پڑے گی بس آپ سوچیں گے اور وہ اسکرین پر تحریر ہو جائے گا، اس کے لیے ضرور کوئی چپ جلد ہی تیار کر لی جائے گی لیکن ایک زمانہ تھا جب  خوشخط والے شخص کی سماج میں بہت ڈیماند اور عزت ہوتی تھی۔ خوشخط والے شخص سے ہی سب ضروری چیزیں لکھوانا چاہتے تھے اور اسی کی وجہ تھی اسکول اور استاذہ بھی اپنے شاگردوں کی تحریر پر بہت زیادہ  زور دیا کرتے تھے۔

Published: undefined

پھر ایک وقت وہ آیا جب ٹائپ رائٹر ہر دفتر اور امراء کے گھروں کی ضرورت اور رونق بن گیا اور پہلی مرتبہ تحریر پر ایک کاری ضرب لگی کیونکہ ٹائپ رائٹر کے ذریعہ ایک ہی قسم کے حروف کاغذ پر نظر آتے تھے اور کہیں نہ کہیں اس مشین کے ذریعہ جلدی بھی لکھا جاتا تھا۔

Published: undefined

راصل ٹائپ رائٹر حروف کو ٹائپ کرنے کے لیے ایک مکینیکل یا الیکٹرو مکینیکل مشین تھی اور  ابھی کہیں کہیں پر ہے بھی جبکہ کمپیوٹر بہت عام ہو چکا ہے۔ ٹائپ رائٹر میں چار لائنوں میں کیز (لوہے کے حروف) ہوتی تھیں۔ جب کسی بھی حرف والی ’کی‘  کو انگلی کے ذریعہ دبایا جاتا تھا تو وہ اوپر اٹھ کر سیاہی والے ربن پر ٹکراتا تھا تھی اور چونکہ اس حروف کی ’کی‘ اور کاغذ کے درمیان صرف سیاہی والا ربن ہوتا تھا تو وہ حروف ربن سے سیاہی لے کر کاغذ پر چھپ جاتا تھا۔ کبھی جب غلط حروف چھپ جاتا تھا تو سفید فلوڈ لگا کر اس پر صحیح حروف  کو چھاپ دیا جاتا تھا۔

Published: undefined

ٹائپ جاننا کسی بھی آفس میں ملازمت کے لئے لازمی حصہ ہوتا تھا ٹھیک اسی طرح جیسے آج کمپوٹر سے واقفیت لازمی حصہ ہے۔ اس لئے ٹائپنگ سکھانے والے کئی نجی ٹاپنگ سینٹر ہوا کرتے تھے۔ ملازمت کے لئے ٹائپنگ کی کم سے کم اسپیڈ ہونا لازمی حصہ ہوا کرتی تھی اور نوکری کی شرائط میں کم از کم ٹائپنگ اسپیڈ درج ہوا کرتی تھی۔ جب ان سینٹر میں کوئی طالب علم سیکھنے جایا کرتا تھا تو ہمارے زمانے میں ایک گھنٹے سیکھانے کے  35 سے 40 روپے ماہانہ  لئے جاتے تھے۔ سکھانے میں پہلے دن سبق ہوتا تھا’ اے ایس ڈی ایف اور سیمی کالن ایل کے جے  ‘جس پر کچھ دنوں تک مہارت حاصل کی جاتی تھی اور آخری سبق کے طور پر  ایک لائن ہوتی تھی جس میں انگریزی کے تما م حروف آ جاتے تھے  اور وہ لائن تھی The quick brown fox jumps over the lazy dog

یعنی’ دا کویک براؤن فوکس جمپس اوور دا لیزی ڈاگ‘ اور اس پر کئی دن تک مہارت حاصل کی جاتی تھی۔ 

Published: undefined

ویسے تو ٹائپ رائٹر بنانے والی دنیا کی  سب سے مشہور کمپنی ریمنگٹن تھی لیکن ہندوستان میں گودریج اینڈ بوائس نامی کمپنی تھی جس نے سنہ 2009 میں ٹائپ رائٹر بنانا بند کر دیا تھا  کیونکہ ہر دفتر میں کمپیوٹر عام ہو گئے تھے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ٹائپ رائٹر کی ایجاد کسی ایک فرد سے منسوب نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ اس سمت میں پہلی مرتبہ کام 1575 میں ہوا تھا ۔ 1575 میں، ایک اطالوی پرنٹ میکر، فرانسسکو رامپازیٹو نے کاغذات میں حروف کو متاثر کرنے والی مشین  بنائی تھی۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جو ٹائپ رائٹر ہر دفتر کا لازمی حصہ بن گیا تھا اس  کی ابتدا دراصل نابینہ افراد کو لکھنے میں مدد کے لئے شروع کی تھی۔ 1802 میں، اطالوی آگسٹینو فنٹونی نے اپنی نابینا بہن کو لکھنے کے قابل بنانے کے لیے ایک خاص ٹائپ رائٹر تیار کیا تھا۔ اسی طرح 1801 اور 1808 کے درمیان، اطالوی پیلیگرینو ٹوری نے نابینا دوست کاؤنٹیس کیرولینا فانٹونی دا فیویزانو کے لیے ٹائپ رائٹر ایجاد کیا۔

Published: undefined

لیکن 1829 میں، امریکی ولیم آسٹن برٹ نے "ٹائپوگرافر" کے نام سے ایک مشین کا پیٹنٹ کروایا جو کہ بہت سی دوسری ابتدائی مشینوں کے ساتھ عام طور پر "پہلے ٹائپ رائٹر" کے طور پر درج ہیں۔ لندن سائنس میوزیم اسے محض "پہلے تحریری طریقہ کار کے طور پر بیان کرتا ہے جس کی ایجاد کو دستاویزی شکل دی گئی تھی"، لیکن یہ دعویٰ بھی زیادہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس طرح کی مشینیں پہلے سے موجود تھیں۔

Published: undefined

اب جبکہ میکینکل مشین سے ڈجیٹل مشین پر ہم پوری طرح گامزن ہیں اور ابھی ہم نے اور آنے والی نسلوں نے بہت سی انقلابی تبدیلیوں کو دیکھنا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بیتے دنوں کی بات ہے جب ٹائپ رائٹر کے بغیر کسی دفتر کا تصور ہی نہیں کیا جاتا تھا اور ٹائپنگ سیکھنے کے لئے کس جد و جہد سے گزرنا پڑتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined