صنعت و حرفت

یو پی کا بجٹ صرف اعدادوشمار کی بازی گری: اجے کمار للو

اترپردیش اسمبلی میں یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ اعدادوشمار کی بازی گری میں ماہر یوگی حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ فریب کیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر اپنا تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ اعدادوشمار کی بازی گری میں ماہر یوگی حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔

للو نے کہا کہ گذشتہ دوسالوں کے اندر ریاست میں نوجوان بے روزگاروں کی تعداد 12.5 لاکھ تک بڑگئی ہے۔ بجٹ میں سبکدوش ٹیچروں کو ثانوی تعلیمی بورڈ میں نوکری دینے کا اعلان بے روزگار نوجواں کے ساتھ اعتماد شکنی ہے۔وہیں فروغ ہنر مندی اسکیم بھی فریب دہی پر مبنی ہے۔

Published: undefined

ریاستی صدر نے کہا کہ 18 ڈویژنوں کے ہیڈکوارٹر میں اٹل رہائشی کالجوں کے قیام کا اعلان بھی جھوٹ کا پلندہ ہے اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ذریعہ قائم کئے گئے نودئے ودیالے کو ختم کرنے کی سازش ہے کیونکہ نہ تو اس کے لئے بجٹ کو بڑھایا گیا ہے بلکہ فیس میں اضافہ اور دیگر سہولیات میں تخفیف کی گئی ہے۔

للو نے کہا کہ زراعت پر اخراجات کم کرنے،کھاد،بیج،پانی، زرعی آلات،جرائم کش ادویات،بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ اور نہ ہی چھتیس گڑھ،راجستھان،مدھیہ پردیش، پنجاب وغیرہ دوسری ریاستوں کی طرح مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان شدہ زرعی پیداواروں گیہوں، دھان اور تلہن کی فصلوں کی قیمتوں پر فی کوئنٹل200 روپئے سے لے کر 1500 روپئے تک بونس دینے کی تجویز ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اسے ریاستی حکومت نے بجٹ میں کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔جبکہ گذشتہ تین سالوں میں ان روز مرہ کی زندگی میں استعمال کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ 450 روپئے فی کوئنٹل گنے کی قیمت دینے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی بی جے پی تین سالوں میں گنے کی قیمت میں صرف 10 روپئے کا ہی اضافہ کیا ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ 3200 روپئے فی کونٹل گیہوں کی قیت ہونی چاہئے تھی جو نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں کسان کمیشن کی تشکیل اور کھیتوں میں رکھوالی کرنے والوں کے لئے بھتے کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ ایسے میں کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا اعلان کسانوں کے ساتھ بھدا مذاق اور ان کے ساتھ کھلی فریب دہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے تعلیمی بجٹ میں بڑے پیمانے پر تخفیف کئے جانے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سال 2019۔20 میں تعلیمی بجٹ48044 کروڑ روپئے کا تھا جو اس بار 18633 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے۔ یہ تعلیم کے نجکاری کے اشارے ہیں وہیں آیوشمان اسکیم کے لئے بجٹ مختص نہ کرنا نجکاری کو فروغ دینے جیسا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined