صنعت و حرفت

برطانیہ: معاشی بحران کا اثر ظاہر، سب سے بڑے براڈ بینڈ اور موبائل پرووائیڈر ’بی ٹی گروپ‘ سے نکالے جائیں گے 55 ہزار لوگ

بی ٹی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ دہائی کے آخر تک یعنی 2030 تک کانٹریکٹرس سمیت اپنے مجموعی ملازمین کی تعداد میں 55 ہزار تک کی کمی کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویر GettyImages

 
Hollie Adams

برطانیہ کی مشہور اور سب سے بڑا برانڈ بینڈ و موبائل پرووائیڈر بی ٹی گروپ نے جمعرات کو ایک ایسا بیان دیا ہے جو معاشی بحران کا سامنا کر رہے اس ملک کے لیے تشویشناک ہے۔ بی ٹی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ دہائی کے آخر تک یعنی 2030 تک کانٹریکٹرس سمیت اپنے مجموعی ملازمین کی تعداد میں 55 ہزار تک کی کمی کرے گا۔ کمپنی کے مالک فلپ جانسن کے مطابق نیشنل فائبر نیٹورک کو بنانے کے لیے ٹرانسفارمیشن پر کام کیا جا رہا ہے اور اسی کے تحت چھنٹنی کا عمل بھی انجام پائے گا۔

Published: undefined

فلپ جانسن کا کہنا ہے کہ فائبر رول-آؤٹ کو پورا کرنے کے بعد اس کے کام کرنے کے طریقے کو ڈیجیٹائز کرنے اور اس کے اسٹرکچر کو آسان بنانے کے بعد بی ٹی دہائی کے آخر تک کم وَرک فورس اور کم خرچ پر بھروسہ کرے گا۔ انھوں نے جمعرات کو کہا کہ نیا بی ٹی گروپ ایک برائٹ فیوچر کے ساتھ ہی ایک چھوٹا بزنس ہوگا۔ فلپ کے مطابق گروپ ملازمین کی مجموعی تعداد 2030 کے مالی سال تک 1 لاکھ 30 ہزار سے گھٹ کر 75 ہزار اور 90 ہزار کے درمیان ہو جائے گی۔ اس وقت تک بی ٹی گروپ کے فل فائبر نیٹورک کی تعمیر کا کام بھی پورا ہو جائے گا۔

Published: undefined

اس درمیان فنانشیل ریزلٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے فلپ جانسن نے بتایا کہ بی ٹی گروپ نے معیشت میں عدم استحکام کے بعد بھی اچھی کارکردگی انجام دی ہے۔ نیٹورک میں اضافہ کے بعد 7.9 بلین پاؤنڈ (10 بلین ڈالر) کے ساتھ کور ریوینیو میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، لیکن کیش کیپٹل ایکسپنڈیچر میں اضافہ کے سبب فری کیش فلو 5 فیصد گر کر 1.3 بلین پاؤنڈ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined