صنعت و حرفت

روپے کی قدر میں گراوٹ جاری، ڈالر کے مقابلے روپیہ پہلی بار 78.40 کی سطح پر پہنچا

بیرون ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعہ عالمی عدم استحکام کے سبب اپنے سرمایہ کو واپس نکالنے کے سبب ڈالر کے مقابلے روپیہ اب تک کی اپنی تاریخی ذیلی سطح 78.40 روپے تک گر گیا ہے۔

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس 

ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا دور جاری ہے۔ بدھ کے روز اس میں تاریخی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ سرمایہ کاروں کے ذریعہ زبردست بکوالی کے سبب ایک ڈالر کے مقابلے روپیہ پہلی بار 27 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 78.40 روپے کی ذیلی سطح پر پہنچ گیا۔ کرنسی بازار کے بند ہونے پر روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے 78.38 روپے پر بند ہوا۔

Published: undefined

انٹر بینک کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 78.13 پر کھلا، لیکن دوپہر بعد سرمایہ کاروں کی زبردست بکوالی کے سبب 78.40 روپے تک نیچے چلا گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی بازار میں کمزوری نہیں آتی تو روپیہ میں مزید بڑی گراوٹ آ سکتی تھی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بکوالی کے سبب ہندوستانی شیئر بازار میں سنسیکس 709 تو نفٹی 225 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ہونے کے بعد سے روپیہ لگاتار ڈالر کے مقابلے کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ بیرون ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعہ عالمی عدم استحکام کے سبب اپنے سرمایہ کو واپس نکالنے کے سبب ڈالر کے مقابلے روپیہ اب تک کی اپنی تاریخی ذیلی سطح 78.40 روپے تک گر گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 23 فروری 2022 کو جنگ شروع ہونے سے پہلے روپیہ ڈالر کے مقابلے 74.62 روپے پر تھا جو گر کر 22 جون 2022 کو 78.40 روپے پر آ چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو