
نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ کرونا بحران کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے بیس لاکھ کروڑ روپے کا جو پیکج اعلان کیا ہے اس میں کسان کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ان کے لئے یہ صرف جملہ پیکج ہی ثابت ہورہا ہے۔
کانگریس کے میڈیا محکمہ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ مودی نے دو دن پہلے جس معاشی پیکج کو ملک کو کرونا بحران کے درمیان اعلان کیا اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس سے کسان بھی کھڑا ہوسکے گا اور کھیتی باڑی کی اس کی پریشانی ختم ہوجائے گی لیکن یہ اعلان کسان کے لئے صرف ’جملہ پیکج‘ ہی ثابت ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیکج ’وعدوں کا سبزباغ‘ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اس میں کسان کی کوئی مدد نہیں ہورہی ہے۔ یہ پیکج حقیقت سے بہت دور ہے اس نے ملک کے کسان کو مایوس کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے حال کسان کو حکومت مرہم لگانے کی جگہ زخم دے رہی ہے اوراس کو قرض کے جنجال میں دھکیل رہی ہے۔ اس اعلان سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت نے کسان کی تکلیف سمجھتی ہے اورنہ ہی کھیتی کے مسائل کا اسے علم ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2020, 9:11 PM IST