صنعت و حرفت

ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں صارفین کو اطمینان دینے میں ناکام

ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں صارفین کو اطمینان دینے میں ناکام

فوٹو انٹرنیٹ
فوٹو انٹرنیٹ 

ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں صارفین کے اطمینان کے لحاظ سے بنائے گئے پیمانے پر کھرا اترنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے کی ریگولیٹری (ٹرائی )کے ایک سروے میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے۔ یہ سروے دہلی، مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں کیا گیا ہے۔ سروے کی رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں زیادہ تر گاہک کمپنیوں کے کال ڈراپ کے مسائل اور ایسے ہی دیگر اہم مسائل کے حل کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ صارفین نے کمپنیوں کے نیٹ ورک سگنلز، ڈیٹا سپیڈ، کسٹمر سروس، وغیرہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائ) نے اس رپورٹ میں کہا ہے، ’’سروے میں پایا گیا ہے کہ ان تین ٹیلی کمیونی کیشن سروس علاقوں میں کوئی بھی ٹیلی کمیونی کیشن سروس دہندہ کمپنی گاہکوں کے اطمینان کے حوالے سے طے شدہ پیمانے کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined