صنعت و حرفت

گوتم اڈانی کی مشکلات جاری، اربوں ڈالر کا خسارہ ہونے سے امیروں کی فہرست میں 29ویں مقام پر پہنچے

ہنڈن برگ کی رپورٹ گوتم اڈانی کے لیے بد دعا ثابت ہو رہی ہے، ان کی دولت میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور اڈانی گروپس کے شیئرس میں بھی گراوٹ کا دور جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گوتم اڈانی، تصویرئی اے این ایس</p></div>

گوتم اڈانی، تصویرئی اے این ایس

 

امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہنڈن برگ کی ایک رپورٹ نے اڈانی گروپ کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد سے ہی اڈانی گروپس کے ساتھ ساتھ گوتم اڈانی بھی سرخیوں میں ہیں۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں لگاتار گراوٹ کا دور جاری ہے۔ کچھ دن پہلے تک دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کی دولت بھی ہر دن کم ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گوتم اڈانی کے لیے 24 جنوری کی تاریخ کسی خوفناک خواب سا بن گیا ہے۔ دراصل ہنڈن برگ ریسرچ نے اسی دن اڈانی گروپ کے خلاف اپنی رپورٹ جاری کی تھی۔ پھر اڈانی گروپس کے شیئرس میں جو گراوٹ شروع ہوئی اور شیئر مارکیٹ میں جو کہرام مچا، وہ اب بھی جاری ہے۔ گوتم اڈانی امیروں کی فہرست میں لگاتار نیچے کی طرف جا رہے ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ 29ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

اڈانی گروپس کے شیئرس میں زبردست گراوٹ کے درمیان سرمایہ کار فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب اڈانی کی مجموعی دولت 150 ارب ڈالر کے قریب تھی اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے رئیس شخص تھے۔ ایشیا کی وہ پہلی ایسی شخصیت تھے جس نے یہ مقام حاصل کیا تھا۔ لیکن اب اڈانی ٹاپ-30 سے بھی باہر نکلنے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

تازہ بلومبرگ بلینیر انڈیکس کے مطابق اڈانی کی مجموعی دولت فی الحال 42.7 ارب ڈالر ہے اور امیروں کی فہرست میں وہ 29ویں مقام پر ہیں۔ بدھ کے روز بھی اڈانی گروپ کے شیئرس میں زبردست گراوٹ ہوئی تھی جس کی وجہ سے گوتم اڈانی کی دولت میں 3.39 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔ سنسیکس اور نفٹی دونوں 22 فروری 2023 کو نیچے کی طرف آ گئے تھے اور اڈانی گروپ کے سبھی 10 شیئرس گراوٹ کے ساتھ ہی بند ہوئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہنڈن برگ رپورٹ کی وجہ سے اڈانی گروپس کو کئی معاہدوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 24 جنوری کے بعد سے اڈانی گروپس کو لگاتار جھٹکے لگ رہے ہیں۔ شیئر بازار سے لے کر نئی ڈیل پر بھی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ اتر پردیش میں جہاں بجلی میٹر سے جڑا معاہدہ رد ہو گیا، وہیں ڈی بی پاور-پی ٹی سی انڈیا کے ساتھ معاہدہ بھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ پایا۔ اب اورینٹ سیمنٹ نے بھی اڈانی گروپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سی کے بڑلا گروپ کی اورینٹ سیمنٹ نے اڈانی پاور مہاراشٹر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined