صنعت و حرفت

عوام پر چہار جانب سے مہنگائی کی مار! پٹرول-ڈیزل، ایل پی جی کے بعد سی این جی کے داموں میں بھی اضافہ

دہلی میں سی این جی کی ریٹیل قیم 43.40 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 44.30 فی کلوگرام ہو گئی۔ راجدھانی میں پی این جی کی قیمت 29.66 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر ہو گئی۔

سی این جی /  آئی اے این ایس
سی این جی / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کورونا بحران سے نبرد آزما عام آدمی پر مہنگائی چہار جانب سے حملہ کر رہی ہے اور پٹرول-ڈیزل کے داموں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے دمیان سی این جی کے داموں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، اس مہینے کے آغاز میں ایل پی جی گیس سلینڈر کے داموں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دہلی سمیت پورے این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں 90 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔ وہیں، پی این جی کے داموں میں 1.25 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ شرحیں جمعرات کی صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہو گئیں۔

Published: undefined

اضافہ کے بعد دہلی میں سی این جی کی ریٹیل قیم 43.40 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 44.30 فی کلوگرام ہو گئی۔ راجدھانی میں پی این جی کی قیمت 29.66 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر ہو گئی۔ اس کے علاوہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 49.8 روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 49.98 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ جبکہ پی این جی کی قیمت بڑھ کر 29.61 روپے فی یونٹ ہو گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یکم جولائی کو متعدد چیزوں کے داموں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول ڈیزل نے تو لوگوں کا جینا محال کر ہی رکھا ہے۔ اس کے علاوہ یکم جولائی کو ہی ایل پی جی کے داموں میں فی سلینڈر 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ وہیں، امول نے اپنے دودھ کے پیکٹ کے داموں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined