صنعت و حرفت

مودی حکومت کے بجٹ سے مارکیٹ میں بھونچال، 2 دن میں ڈوبے 5 لاکھ کروڑ

پیر کے روز شیئر مارکیٹ کا حال انتہائی برا رہا۔ 2 دنوں میں سنسیکس تقریباً 1200 پوائنٹ ٹوٹا تو نفٹی میں تقریباً 400 پوائنٹ کی گراوٹ ہوئی۔ جس سے سرمایہ کاروں کو 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا جھٹکا لگا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گھریلو شیئر بازار میں پیر کے روز بکوالی کے زبردست دباؤ میں سنسیکس گزشتہ سیشن کی کلوزنگ سے 792.82 پوائنٹ یعنی 2.01 فیصد گراوٹ کے ساتھ 38720.57 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 252.55 پوائنٹ یعنی 2.14 فیصد گراوٹ کے ساتھ 11558.60 پر بند ہوا۔ اس سے پہلے کاروبار کے دوران سنسیکس 900 پوائنٹ سے زیادہ گرا اور این ایس ای کے اہم انڈیکس نفٹی میں بھی 288 پوائنٹ کی گراوٹ آئی۔ عام بجٹ پیش ہونے کے بعد لگاتار دوسرا کاروباری دن ہے جب شیئر بازار اتنا پست ہوا ہے۔ ان دو دنوں میں سنسیکس تقریباً 1200 پوائنٹ ٹوٹا ہے تو وہیں نفٹی 400 پوائنٹ نیچے چلا گیا ہے۔ وہیں ان دو دنوں میں سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ڈوب گئے ہیں۔

Published: undefined

پیر کو صبح سے ہی شیئر مارکیٹ میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پہلے گھریلو شیئر بازار میں بکوالی کے زبردست دباؤ میں پیر کو بنچ مارک شیئر انڈیکس سنسیکس 500 پوائنٹ سے زیادہ نیچے آ گیا تھا۔ این ایس ای کے اہم انڈیکس نفٹی میں بھی شروعاتی کاروبار میں 1.31 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئروں پر مبنی انڈیکس سنسیکس 11.45 بجے گزشتہ سیشن سے 581.21 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد گر کر 38932.18 پر کاروبار کر رہا تھا۔ اس سے پہلے سنسیکس 39000 کے نفسیاتی سطح سے نیچے گر کر 38999.50 پر آ گیا جب کہ سیشن کے شروع میں سنسیکس معمولی گراوٹ کے ساتھ 39476.38 پر کھلا تھا۔

Published: undefined

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے 50 شیئروں پر مبنی انڈیکس نفٹی بھی 186.85 پوائنٹس یعنی 1.56 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 11624.30 پر کاروبار کر رہا تھا جب کہ اس سے پہلے نفٹی 11647.75 تک گرا۔ سیشن کے شروع میں نفٹی بھی پچھلے سیشن کے مقابلے کمزوری کے ساتھ 11770.40 پر کھلا اور 11771.90 تک اٹھا مگر، بکوالی کا دباؤ بڑھنے کے سبب انڈیکس نیچے آ گیا۔

Published: undefined

امریکہ میں پچھلے ہفتہ جاب ڈاٹا مضبوط آنے سے امریکی سنٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے ذریعہ شرح سود میں تخفیف کا امکان کم ہونے سے ایشیائی بازاروں میں منفی رجحان رہا۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عام بجٹ 20-2019 کے فیصلوں کو لے کر سرمایہ کاروں میں کشمکش کی حالت برقرار ہے، جس سے شیئر بازار میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined