صنعت و حرفت

حکومت ہندوستان کو فروخت کرنے پر آمادہ: کانگریس

کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ ہم منافع بخش پی ایس یوز کو نہیں بیچ رہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف اور صرف منافع بخش کمپنیوں کو ہی فروخت کر رہے ہیں‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی جانب سے منافع بخش عوامی کاروباری اداروں کو فروخت کرنے کے حوالہ سے حملہ بولا اور کہا کہ مودی حکومت منافع بخش اداروں کے ساتھ ملک کو بھی فروخت کرنے پر آمادہ ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا، ’’یہ حکومت ہندوستان کو مکمل طور پر بیچنے جا رہی ہے۔‘‘

Published: 21 Nov 2019, 2:30 PM IST

مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا، وہ کہتے ہیں کہ ہم منافع بخش پی ایس یوز کو نہیں بیچ رہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف اور صرف منافع بخش کمپنیوں کو ہی فروخت کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔‘‘

Published: 21 Nov 2019, 2:30 PM IST

وینوگوپال نے مزید کہا، ’’ایک طرف وہ قومیت اور میک ان انڈیا کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ تمام منافع بخش عوامی کاروباری اداروں کو فروخت کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس یقینی طور پر پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائے گی۔

Published: 21 Nov 2019, 2:30 PM IST

کانگریس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے پانچ پی ایس یوز (عوامی کاروباری ادارے) میں 31 فیصد حصص کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت جن عوامی شعبوں کو بیچنے کی تیاری کر رہی ہے ان کمپنیوں میں تیل کمپنی ’بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) ، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا اور کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا (کانکور) شامل ہیں۔

Published: 21 Nov 2019, 2:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Nov 2019, 2:30 PM IST