صنعت و حرفت

سونے کی قیمت پھر سے 40 ہزار کے پار، چاندی بھی بلند ترین سطح پر

صرافہ بازار میں سونا آج 595 روپے کی چھلانگ لگا کر 40،195 روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا۔ سونے کی یہ 29 اگست کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ 29 اگست کو یہ 40،220 روپے فی دس گرام ریکارڈ سطح پر رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بیرون ملک میں دونوں قیمتی دھاتوں میں آ رہی تیزی کا اثر ہندوستانی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہا ہے اور منگل کے روز سونے کی قیمت پھر سے 40 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی۔ ادھر چاندی کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر بنی ہوئی ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST

دہلی کے صرافہ بازار میں سونا آج 595 روپے کی چھلانگ لگا کر 40،195 روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا۔ سونے کی یہ 29 اگست کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ 29 اگست کو یہ 40،220 روپے فی دس گرام ریکارڈ سطح پر رہا تھا۔ تاہم، اس کے بعد مسلسل تین دن اس کی قیمت میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST

مقامی بازارمیں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 270 روپے بڑھ کر 49،070 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گیا جو اس کی ریکارڈ سطح ہے۔ چاندی کے سکوں کی قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر وہ اب تک کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST

واضح رہے کہ بیرون ملک میں سونا حاضر 5.65 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1531.75 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دسمبر میں امریکہ سونا وعدہ بھی 11.90 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1541.30 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST

بازار کے ماہرین نے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مدت طویل سے جاری کاروباری جنگ کے گہرانے سے دونوں قیمتی دھاتوں میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی کساد بازاری کے خدشہ کے پیش نظر بھی سرمایہ کار ’پیلی دھات‘ کا رخ کر رہے ہیں۔ حالانکہ ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے سونے کا اضافہ محدود رہا ہے۔ عالمی بازار میں چاندی حاضر بھی 0.12 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 18.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Sep 2019, 9:10 PM IST