صنعت و حرفت

مفت ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ کے لیے ہوجائیے تیار!

’چیٹ جی پی گو‘ پلان میں جدید ترین اے آئی ماڈل، جی پی ٹی 5 کے لیے سپورٹ، زیادہ میسیج کی حد اور روزآنہ زیادہ تصاویر تیار کرسکیں گے۔ یہ بڑی فائلوں اور تصاویر کو اپلوڈ کرنے اور مواد کے خلاصے بنا سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

 ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کمپنیاں اس میں مزید تیزی لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ بنگلورو میں ایک تقریب کے دوران کمپنی نے اعلان کیا کہ 4 نومبر یعنی کل سے سبھی کو 399 روپئے کا پلان مفت ملے گا۔ تمام ہندوستانی صارفین کو پورے سال تک یہ پلان مفت دستیاب رہے گا۔

Published: undefined

بنگلورو میں ڈیو ڈے ایکسچینج پروگرام میں کمپنی یہ اعلان کرچکی ہے اور بتا چکی ہے کہ تمام ہندوستانیوں کو پورے سال کے لئے ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان چیٹ جی پی ٹی کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ کمپنی کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتہ قبل ہی ’پرپکیکسٹی اے آئی‘ کا پرو سبسکرپشن ایئرٹیل کے تمام صارفین کو مفت دستیاب کرایا گیا تھا۔اس کے سالانہ پلان کی لاگت 17,000 روپئے ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے اس سال کے شروع میں ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ پلان لانچ کیا تھا اور ہندوستان میں یہ پلان اگست میں لانچ ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا پلان ہے جس کے ذریعے کمپنی کا مقصد اپنے صارفین کو کم قیمت پر پریمیم خصوصیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

’چیٹ جی پی گو‘ پلان میں جدید ترین اے آئی ماڈل، جی پی ٹی 5 کے لیے سپورٹ، زیادہ میسیج کی حد اور روزآنہ زیادہ تصاویر تیار کرسکیں گے اس کے ساتھ ہی بڑی فائلوں اور تصاویر کو اپ لوڈ کر سکیں گے اور ان کے مواد  کی سمری بنا سکیں گے۔اوپن اے آئی کے نائب صدر اور چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے تقریب کے دوران اس مفت سروس کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی تمام ہندوستانی صارفین کو بھی جدید خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے لیے صارفین کو چیٹ جی پی ٹی میں لاگ ان کرنا ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined