صنعت و حرفت

فچ ریٹنگز نے بھی ہندوستان کو دیا جھٹکا، جی ڈی پی سے متعلق اندازہ کو 0.6 فیصد کیا ڈاؤن گریڈ

فچ ریٹنگز نے پہلے ہندوستان کی معاشی شرح ترقی کا اندازہ 7.0 فیصد لگایا تھا، لیکن اب 25-2024 مالی سال کے لیے اسے 0.6 فیصد ڈاؤن گریڈ کر 6.4 فیصد کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فچ ریٹنگز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فچ ریٹنگز، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کی معیشت سے متعلق ایک بار پھر بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ فچ ریٹنگز نے حال ہی میں مالی سال 25-2024 کے لیے ملک کی معاشی ترقی کے اندازے کو 0.6 فیصد ڈاؤن گریڈ یعنی کم کر دیا ہے۔ قبل میں فچ ریٹنگز نے ہندوستان کی معاشی شرح ترقی کا اندازہ 7.0 لگایا تھا، لیکن اب اسے کم کر کے 6.4 فیصد کر دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اے ڈی بی نے ہندوستانی جی ڈی پی کی شرح ترقی میں تخفیف کا اعلان کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، آر بی آئی نے بھی حال ہی میں مالی سال 25-2024 کے لیے مکل کی معاشی ترقی کے اندازے کو 7.2 فیصد سے گھٹا کر 6.6 فیصد کیا ہے۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ ہندوستان میں جی ڈی پی جو کووڈ کے بعد تیزی سے بڑھی تھی، اس میں پھر سے گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Published: undefined

فچ ریٹنگز نے 25-2024 کے لیے جہاں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، وہیں مالی سال 26-2025 کے لیے یہ اندازہ 6.5 فیصد ہے۔ یہ دونوں ہی شرح ترقی مالی سال 24-2023 میں 8.2 فیصد سے بہت کم ہے۔ توجہ طلب یہ بھی ہے کہ مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی گر کر 5.4 فیصد پر آ گئی تھی جو 7 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گولڈمین سیکس اور بارکلیز سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اپنے ترقیاتی اندازوں کو کم کر دیا ہے۔ گولڈمین سیکس نے مارچ 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنے اندازے کو 6.4 فیصد سے گھٹا کر 6 فیصد کر دیا۔ شرح ترقی میں یہ گراوٹ مرکز کی مودی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined