بالی ووڈ

ٹی وی اداکار رتوراج سنگھ کا 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

ٹی وی اداکار اور میزبان رتوراج سنگھ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اس خبر سے ٹی وی انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>اداکار رتوراج / آئی اے این ایس</p></div>

اداکار رتوراج / آئی اے این ایس

 

ممبئی: ٹی وی انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار رتوراج سنگھ پیر اور منگل کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ رتوراج کو ممبئی کے لوکھنڈ والا میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکار کے اچانک انتقال سے ٹی وی انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شائقین بھی کافی حیران ہیں۔

Published: undefined

نوے کی دہائی میں زی ٹی وی پر ریئلٹی گیم شو 'تول مول کے بول' کی میزبانی کر کے اپنی پہچان بنانے والے رتوراج سنگھ نے ٹی وی پر کئی سیریلز، کئی فلموں اور او ٹی ٹی شوز میں کام کیا تھا۔ 1993 میں زی ٹی وی پر ن کا ٹی وی شو 'بنے گی اپنی بات' نشر ہوا تھا، جو بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'ہٹلر دیدی'، 'جیوتی'، 'شپتھ'، 'عدالت'، 'آہٹ'، 'دیا اور باتی'، واریر ہائی'، 'لاڈو 2' جیسے سیریلز میں بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق رتوراج کے اچھے دوست امت بہل نے اداکار کی موت کی تصدیق کی اور اس پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہاں، ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، انہیں کچھ عرصہ قبل علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گھر واپس آنے کے بعد انہیں دل کی کچھ پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور ان کا انتقال ہو گیا۔‘‘

Published: undefined

سوشل میڈیا پر بہت سے مداح اداکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، وہیں کئی مشہور شخصیات بھی اداکار کی موت پر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے بھی اداکار کو جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔ ارشد نے ایکس پر لکھا، ’’مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ رتوراج کا انتقال ہو گیا۔ ہم ایک ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔ وہ ایک پروڈیوسر کے طور پر میری پہلی فلم کا حصہ تھے۔ آج میں نے ایک دوست اور عظیم اداکار کھو دیا۔ آپ کی یاد آئے گی بھائی۔‘‘

ان دنوں رتوراج کو ٹی وی کے سب سے مشہور شو انوپما میں دیکھا جا رہا تھا اور وہ اپنے کردار کے لیے کافی پسند کئے جا رہے تھے۔ اداکار نے یہ رشتہ کیا کہلاتا میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ فی الحال ان کے انتقال کی خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined