بالی ووڈ

اس بار عید کے موقع پر سلمان خان سنیما گھروں سے غائب، اکشے و اجے کی فلموں کا بھی ہے سرد ماحول

اکشے کمارکی ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور اجے کی ’میدان‘ 10 اپریل کو شیڈول تھی مگر اب دونوں فلموں کے حوالے سے آنے والی خبروں نے بھی لوگوں میں کنفیوژن پیدا کردیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان / یو این آئی</p></div>

سلمان خان / یو این آئی

 

 بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام عید کے موقع پر عید مبارک کا ایک مترادف بن چکا ہے۔ بہت سے لوگوں کی عید کی خوشیوں میں سلمان خان کی فلم دیکھنی بھی شامل ہوتی ہے۔ عید کی آمد سے قبل ہی سلمان خان کی فلم کی عید کے موقع پر دھوم دھام سے ریلیز کرنے کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن اس بار عید کے موقع پر سنیما گھروں میں سلمان خان کی کوئی فلم نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے مداحوں میں کافی مایوسی سی ہے۔

Published: undefined

سلمان خان کی کوئی فلم عید کے موقع پر ریلیز نہ ہونے کی صورت میں بالی ووڈ کے دو بڑے ہیرو اکشے کمار اور اجے دیوگن کی فلمیں ریلیز کے لیے شیڈول تھیں، مگر ان دونوں کی فلموں کو لے کر بھی ماحول میں کافی کنفیوژن ہے۔ ٹائیگر شراف کے ساتھ اکشے کی ’بڑے میاں چھوٹے میاںب اور اجے دیوگن کی ’میدان‘ بدھ 10 اپریل کو شیڈول تھی۔ لیکن اب دونوں فلموں کے حوالے سے آنے والی خبروں سے عوام مشکل سے ہی یہ فیصلہ کر پائیں گے کہ ان میں سے کون سی فلم  کے لیے اپنا موڈ بنائیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق دونوں فلموں ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ عید کے منائے جانے کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہوتا ہے اور چاند کے نظر آنے کا امکان  بدھ کو ہے اس لحاظ سے عید جمعرات کو ہوگی۔ دوسری جانب دونوں فلموں کے میکرز نے اپنی ریلیز کی آفیشل تاریخ 10 اپریل سے تبدیل کرکے 11 اپریل کر دی ہے۔ اب بھی 10 اپریل کو عوام دونوں فلموں کو کچھ محدود شوز میں دیکھ سکیں گے۔ یہ معاملہ کسی طور سے فلموں کو لے کر کانفیڈنس دکھانے والا نہیں لگ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دنوں فلموں کے میکرس بس ابتدا میں اچھا کراؤڈ ملنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

Published: undefined

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کو سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ ملنے کی خبر گزشتہ بدھ کو سامنے آئی تھی۔ فلم کو 2 گھنٹے 43 منٹ کے رن ٹائم کے ساتھ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ لیکن اب باکس آفس ورلڈ وائیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم کا رن ٹائم مزید کم کر کے 2 گھنٹے 35 منٹ کر دیا گیا ہے۔ جب فلم کو سنسر نے طویل رن ٹائم کے ساتھ پاس کیا تو بعد میں لمبائی میں کٹوتی کی وجہ سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ میکرز ایڈوانس بکنگ میں لوگوں کی سرد مہری کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 3 گھنٹے 1 منٹ طویل ’میدان‘کے بنانے والے فلم کے رن ٹائم کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو شروع ہوئی ایڈوانس بکنگ میں دونوں فلموں کو زیادہ رسپانس نہیں ملا۔ پھر ریلیز کی تاریخ 10 اپریل تھی اور دونوں فلموں کے 15 ہزار ایڈوانس ٹکٹ بھی ملک بھر میں فروخت نہیں ہو سکے تھے۔ اب ریلیز کی تاریخ جمعرات ہونے کی وجہ سے بدھ کے شوز کو کم کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے 9 ہزار ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ بتائی جاتی ہے۔ جبکہ ’میدان‘ کے لیے یہ تعداد 6 ہزار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں فلموں کی بکنگ اب بھی سست چل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined