سونے کی قیمت 70 ہزار روپے فی 10 گرام سے متجاوز، جنوری سے اب تک 7700 روپے کا اضافہ

مہنگی دھاتوں کے داموں میں اضافہ کے درمیان سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچتے ہوئے 71 ہزار روپے فی 10 گراس سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت فی الحال 71700 روپے ہے

<div class="paragraphs"><p>سونے کے زیورات / Getty Images</p></div>

سونے کے زیورات / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مہنگی دھاتوں کے داموں میں اضافہ کے درمیان سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچتے ہوئے 71 ہزار روپے فی 10 گراس سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت فی الحال 71700 روپے ہے اور اس میں جنوری سے اب تک 7700 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف چاندی کے دام بھی بڑھ رہے ہیں اور 800 روپے فی کلو کے اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت 84000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مانگ میں اضافے کی وجہ سے پیر کو قومی راجدھانی دہلی کے صرافہ بازار میں سونا 350 روپے بڑھ گیا اور 71700 روپے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے یہ جانکاری دی۔ اس سال یعنی 2024 میں اب تک سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں سونا 71350 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔


چاندی کی قیمت بھی 800 روپے بڑھ کر 84000 روپے فی کلو کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ پچھلے تجارتی سیشن میں یہ 83200 روپے فی کلو پر بند ہوئی تھی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز کے تحقیقی تجزیہ کار سومل گاندھی نے کہا کہ غیر ملکی بازاروں میں مضبوط رجحان سے اشارہ لیتے ہوئے، دہلی کے بازاروں میں 24 قراط سونے کی اسپاٹ قیمت 71700 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہی تھی، جو گزشتہ بند قیمت سے 350 روپے زیادہ تھی۔

غیر ملکی مارکیٹ کامیکس میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2336 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئی جو کہ گزشتہ بند ہونے والی قیمت سے 7 ڈالر زیادہ ہے۔ گاندھی نے کہا کہ تاجروں نے امریکی ملازمتوں کی حوصلہ افزا رپورٹ کو نظر انداز کیا اور اس کے بجائے صرافہ رجحان پر توجہ مرکوز کی جو چند ہفتوں سے جاری ہے۔ اس کی وجہ سے پیر کو سونے کی قیمت ایک اور ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔