بالی ووڈ

فلم ’پٹھان‘ کا نیا کارنامہ، تیزی کے ساتھ 300 کروڑ روپے کمائی کرنے میں بنی نمبر-1، فلم ’باہوبلی-2‘ چھوٹ گئی پیچھے

ورلڈ وائڈ ریلیز ہونے کے بعد سے فلم ’پٹھان‘ روزانہ کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور قائم کر رہی ہے، فلم نے صرف 7 دنوں میں 300 کروڑ روپے کمائی کے کلب میں قدم رکھ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ تھیٹر میں لگاتار کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ اس فلم کا نشہ لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ فلم نے ریلیز کے محض 7 دنوں میں ہی 300 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم نے تیزی کے ساتھ 300 کروڑ روپے کمائی کرنے کے معاملے میں دیگر سبھی ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم ’پٹھان‘ نے ’باہوبلی-2‘ (ہندی ورژن) کے ریکارڈ کو بریک کرتے ہوئے تیز ترین 300 کروڑ روپے کمائی کا فخر حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

ورلڈ وائڈ ریلیز ہونے کے بعد سے فلم ’پٹھان‘ روزانہ کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور قائم کر رہی ہے۔ فلم نے صرف 7 دنوں میں 300 کروڑ روپے کمائی کے کلب میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس سے قبل فلم ’باہوبلی-2‘ (2017) کے ہندی ورژن نے اس کلب میں شامل ہونے کے لیے 10 دن لگائے تھے۔ اس درمیان ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ کے جی ایف: چیپٹر 2 (2022) کا ہندی ورژن 11 دنوں میں 300 کروڑ روپے تک پہنچا تھا، جبکہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ (2016) کو 300 کروڑ روپے کے کلب میں انٹری کرنے میں 13 دن لگے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پادوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڑیا نے اہم کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ سدھارتھ آنند کے ڈائریکشن میں بنی فلم ’پٹھان‘ کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریپبلک ڈے 2023 سے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے اسپیشل کیمیو کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان