بجٹ 2023: وزیر خزانہ نے پین کارڈ کے حوالے سے کیا بڑا اعلان، اب یہ شناختی کارڈ کے طور پر ہوگا کارآمد

نرملا سیتارامن نے اپنی بجٹ تقریر میں مزید وضاحت کی کہ پینکارڈ  کو مخصوص سرکاری ایجنسیوں کے تمام ڈیجیٹل سسٹمز کے لیے ایک مشترکہ شناخت کنندہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

پین کارڈ، تصویر آئی اے این ایس
پین کارڈ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مرکزی بجٹ 2023 میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پین کارڈ کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کا فائدہ تاجروں کو ملنے والا ہے۔ اس کے تحت کے وائی سی ڈیٹا کے اصولوں کو آسان بنایا جائے گا، جس سے انٹیگریٹڈ فائلنگ سسٹم کی اجازت دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ پین کارڈ کو کاروبار میں مشترکہ شناخت کا درجہ دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کے وائی سی کو کاروبار میں آسان بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اعلان سے تاجروں کو کافی فائدہ ہونے والا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کے وائی سی کے عمل کو رسک پر مبنی طریقہ اپنا کر آسان بنایا جائے گا۔ ڈیجی لاکر سروس اور آدھار کو بنیادی شناخت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شناخت کو اپ ڈیٹ کرنے کا ایک ون اسٹاپ حل ترتیب دیا جائے گا۔ پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر پین (PAN) کو سرکاری ایجنسیوں کے تمام ڈیجیٹل سسٹمز کے لیے مشترکہ شناخت کنندہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔


نرملا سیتارامن نے اپنی بجٹ تقریر میں مزید وضاحت کی کہ پین (PAN) کو مخصوص سرکاری ایجنسیوں کے تمام ڈیجیٹل سسٹمز کے لیے ایک مشترکہ شناخت کنندہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ واضح کر دیں کہ مستقل اکاؤنٹ نمبر یا پین کارڈ ٹیکس دہندگان کی شناخت کا ایک ذریعہ ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس ہر ہندوستانی فرد کو پین کارڈ جاری کرتا ہے۔ پین کی مدد سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے شخص کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں انکم ٹیکس ریٹرن، میوچل فنڈ لینے اور قرض کے لیے درخواست دینے کے لیے پین کارڈ بہت اہم ہے۔ پین کارڈ میں 10 ہندسوں کا ایک منفرد شناختی نمبر ہوتا ہے، جو کہ حروف اور اعداد دونوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */