بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہے: سیتا رمن

سیتا رمن نے کہا کہ، "رواں مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اور یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، آنے والے برسوں میں بھی ہم آگے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p><em>تصویر بشکریہ سسند ٹی وی</em></p></div>

تصویر بشکریہ سسند ٹی وی

user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز لوک سبھا میں 24-2023  کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'امرت کال' کے اس پہلے بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا اور ترقیاتی اہداف کے فوائد کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ، "رواں مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اور یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، آنے والے برسوں میں بھی ہم آگے رہیں گے۔"

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ عالمی معیشت میں سست روی کے باوجود ہندوستان میں معیشت نے طاقت دکھائی ہے اور اس سمت میں ہماری اصلاحات جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یو پی آئی شروع کیا گیا ہے، کوون ایپ، نیشن ہائیڈروجن مشن اور دنیا میں ماحول کے موافق طرز زندگی کے لیے لائف مشن شروع کیا گیا ہے، جس سے ہندوستان کی شبیہ بہتر ہونے والی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔