بالی ووڈ

تنوجہ نے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی

تنوجہ کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 میں ’’چھبيلی‘‘ نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ بطور اداکارہ چھبيلی تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔

تنوجہ، تصویر آئی اے این ایس
تنوجہ، تصویر آئی اے این ایس 

سالگرہ 23 ستمبر کے موقع پر خاص

ممبئی: بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی، 23 ستمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والد كمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے، جبکہ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ مشہور اداکارہ تھیں، تنوجہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1950 میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم ’’ہماری بیٹی‘‘ سے کیا تھا۔ اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔ محض 13 سال کی عمر میں تنوجہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سوئٹزر لینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سيكھيں۔

Published: undefined

اسی دوران تنوجہ کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 میں ’’چھبيلی‘‘ نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ بطور اداکارہ چھبيلی تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔ سال 1961 میں ریلیز فلم ’ہماری یاد آئے گی‘ تنوجہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں تنوجہ کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ گیتا بالی کی بے وقت موت کے بعد ان کی جگہ پُر کرنے والی اداکارہ انہیں مل گئی۔

Published: undefined

تنوجہ نے کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ایک بار انہوں نے فلم ”بہاریں پھر بھی آئیں گی“ کی شوٹنگ کے دوران فلم ساز گرودت سے کہہ دیا تھ۔ اے گرو، تو جب مر جائے گا اپنی لائبریری میرے نام لکھ جانا‘‘۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں شامل تھی جو سگریٹ اور وہسکی پیتی تھیں۔

Published: undefined

ہندی فلموں کے علاوہ تنوجہ نے بنگالی فلموں میں اپنی مخصوص شناخت بنائی ہے۔ ان فلموں میں تنوجہ کی جوڑی اتم کمار اور سومتر چٹرجی کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گجراتی، مراٹھی، ملیالم اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے 1973 میں شومو مکھرجی سے شادی کر لی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ کاجول نے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی ہے جبکہ تنیشا مکھرجی نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا لیکن وہ اپنی بڑی بہن کاجول جتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔

Published: undefined

تنوجہ کے فلمی کیرئیر میں ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ 1967 میں فلم ’پیسہ یا پیار‘ کے لئے تنوجہ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تنوجہ کے کریئر کی کچھ قابل ذکر ہندی فلموں میں نئی عمر کی نئی فصل، بھوت بنگلہ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، جویل تھیف، دو دونی چار، جینے کی راہ، گستاخی معاف، پیسہ یا پیار، پوتر پاپی ، بچپن، ہاتھی میرے ساتھی، دور کا راہی، میرے جیون ساتھی، دو چور، ایک بار مسکرا دو، انوبھو، امیر غریب، امتحان، پریم روگ، بے خودی، ساتھیا، خاکی، وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined