بالی ووڈ

سلمان خان کے سیٹ پر ہنگامہ کرنے والا شخص جونیئر آرٹسٹ نکلا، تحقیقات جاری

سلمان خان کے سیٹ پر ہنگامہ کرنے والے مشتبہ شخص ستیش ورما نے خود کو جونیئر آرٹسٹ بتایا۔ وہ تصویر لینے کے لیے سیٹ پر گھسا لیکن پولیس نے اسے حراست میں لے لیا

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی 

ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے سیٹ پر ہنگامہ کرنے والے شخص کا نام ستیش ورما ہے، جو پولیس تفتیش میں خود کو جونیئر آرٹسٹ بتاتا ہے۔ 4 دسمبر کو یہ شخص اچانک شوٹنگ کے مقام پر پہنچا اور سکیورٹی گارڈ کی روکنے کی کوشش پر دھمکی آمیز لہجہ میں کہا، "لارنس کو بلاؤں کیا؟"

Published: undefined

اس بیان کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور وہ اب پولیس کی حراست میں ہے۔ تفتیش کے دوران کوئی مشکوک معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس کے مطابق، ستیش ورما سیٹ پر اس لیے پہنچا تاکہ وہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھنچوا سکے، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔

واقعے کے دوران سلمان خان سیٹ پر موجود نہیں تھے۔ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لارنس بشنوئی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کا واحد مقصد سلمان خان کو نقصان پہنچانا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے 12 نومبر کو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو دھمکی بھرے پیغام بھیجنے کے الزام میں 24 سالہ شخص کو کرناٹک سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام سہیل پاشا ہے، جس نے مشہوری حاصل کرنے کے لیے یہ حرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ایک پیغام کے ذریعے ٹریفک کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی تھی کہ سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دھمکی میں ’میں سکندر ہوں‘ گیت کے تخلیق کار کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined