بالی ووڈ

سوشانت سنگھ راجپوت منشیات معاملہ: ریا چکرورتی سمیت 33 ملزمان کے خلاف فرد جرم داخل

این سی بی نے خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں فرد جرم دائر کی ہے، جن ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں سے 8 تاحال عدالتی تحویل میں ہیں اور بقیہ کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے

سوشانت سنگھ راجپوت / آئی اے این ایس
سوشانت سنگھ راجپوت / آئی اے این ایس 

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت منشیات معاملہ میں ریا چکرورتی سمیت 33 ملزمان کے خلاف تقریباً 12 ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کر دی ہے۔ معاملہ میں منشیات کے زاویہ پر تفتیش کر رہی مرکزی انسداد منشیات ایجنسی (این سی بی) نے جمعہ کے روز ممبئی کی سیشن عدالت کی خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں سے 8 لوگ تاحال عدالت کی تحویل میں ہیں، بقیہ کی درخوات ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ایجنسی نے عدالت کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیگر معلوم اور نامعلوم لوگوں کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

Published: 05 Mar 2021, 3:22 PM IST

این سی بی نے بتایا کہ دورانِ تفتیش کئی طرح کی نارکوٹکس ڈرگ اور سائیکوٹراپیک سبسٹنس، الیکٹرانک آلات اور ہندوستان سمیت کئی ممالک کی کرنسی ضبط کی گئی تھی۔ موبائیل فون اور دوسرے آلات کے ذریعے منشیات کی خرید و فروخت، منشیات رکھنے یا استعمال کرنے کے حوالہ سے معلومات جمع کی گئیں۔ ضبط کی گئی ڈرگ کو کیمیائی جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

Published: 05 Mar 2021, 3:22 PM IST

ایجنسی نے بتایا کہ اس نے اپنی تفتیش ملزمان کے پاس سے ضبط مواد، رضاکارانہ طور پر دیئے گیے بیان اور تکنیکی ثبوتوں مثلاً کال تفصیلات، واٹس ایپ چیٹ، بینک اکاؤٹ تفصیلات اور مالی لین دین سمیت دوسرے زبانی اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر کی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جانچ کے وقت اسے چرس، گانجا، ایکسٹیسی اور این ڈی پی ایس کی دفعہ 20(بی)، 22، 23 کے تحت آنے والے سائیکوٹروپیک سبسٹنس مثلاً ایلپرازولام اور کلونازیپا ضبط کیا گیا ہے۔

Published: 05 Mar 2021, 3:22 PM IST

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ 14 جون کو اپنی ممبئی میں واقع رہائش پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پہلے اس معاملہ کو خودکشی سے وابستہ کیا گیا اور بعد میں اس میں منشیات کا زاویہ بھی منسلک ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سوشانت کی پارٹنر رہی اداکارہ ریا چکرورتی پر اقتصادی جرم، ڈرگ سپلائی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات عائد کیے گیے۔ وہ کچھ وقت جیل میں گزار چکی ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ معاملہ میں ان کا بھائی شووک چکرورتی بھی جیل جانے کے بعد ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔

Published: 05 Mar 2021, 3:22 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Mar 2021, 3:22 PM IST