بالی ووڈ

دھرمیندر کے انتقال کی خبروں کی تردید، سنی اور ایشا دیول نے کہا- ’صحتیابی کے لیے دعا کرتے رہیں‘

ایشا دیول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا بہت زیادہ پرجوش ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر: ایشا دیول’ایکس ‘ہینڈل</p></div>

تصویر: ایشا دیول’ایکس ‘ہینڈل

 

ممبئی: دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول اور سنی دیول نے ایک پوسٹ میں تجربہ کار اداکار کے انتقال کی خبروں کی تردید کی اور مداحوں اور خیر خواہوں سے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ دھرمیندر جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگہداشت میں ہیں۔

Published: undefined

ایشا نے منگل (11 نومبر) کو صبح 9 بجے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں والد کی موت کی خبروں کی تردید کی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکارکی موت کی خبر سن کر ان کے مداح کافی صدمے میں تھے لیکن اب ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے بتایا ہے کہ ان کے والد ٹھیک ہو رہے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایشا کی پوسٹ کے بعد دھرمیندر کے مداحوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: undefined

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا بہت زیادہ پرجوش ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہم سبھی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں۔ پاپا کی جلد صحت یابی کے لیے آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایشا نے مداحوں اور فلم انڈسٹری کی جانب سے ظاہرکی گئی بے پناہ تشویش کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول نے بھی اپنے نمائندے کے ذریعے ایک بیان جاری کیا، جس میں ان خبروں کی تردید کی گئی کہ ان کے والد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ سنی دیول کی پبلک ریلیشن ٹیم کی طرف سے جاری سرکاری بیان کے مطابق دھرمیندر کی حالت مستحکم ہے اور وہ اب بھی محتاط طبی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں مداحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں خاندان کی رازداری کا احترام کریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔ اس بیان کے چند منٹ بعد ہی ملک بھر میں مداحوں نے سوشل میڈیا پر تجربہ کار اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات پوسٹ کرنے شروع کردیئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined