بالی ووڈ

دیپیکا اور رنویر کے کونکنی طریقہ سے پھیرے، کل سندھی رسم و رواج سے ہوگی شادی

اٹلی کے لیک کومو کی ایک ولا میں دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے آج کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی۔ اب 15 نوبر کو سندھی رسم رواج کے مطابق شادی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
اٹلی میں شاندار تقریب کے دوران ’خلجی‘ کی ہوئی ’پدماوتی‘

پردہ سیمیں پر علاء الدین خلجی اور پدماوتی کے کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی اور اس میں مخصوص مہمانان شامل ہوئے۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

ترک نژاد علاء الدین خلجی سنہ 1296 میں دہلی کے سلطان بنے تھے اور ان کے 721 سال بعد ایک فلم ’پدماوتی‘ بنی جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے خلجی جبکہ دیپیکا پادوکون نے پدماوتی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم پدماوتی کے ٹریلر جیسے ہی منظر عام پر آئے تھے ٹھاکروں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی گئی یہاں تک کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی رخنہ اندازی کی گئی۔ یہ توڑ پھوڑ ’کرنی سینا‘ نامی ٹھاکروں کی تنظیم نے کی تھی۔ کرنی سینا کو یہ شک تھا کہ فلم میں خلجی اور پدماوتی کی محبت دکھائی گئی ہے حالانکہ فلم میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ بہر حال فلم کی وجہ سے اصل زندگی میں ہنگامہ ہونے کے بعد اب پردے کے علاء الدین خلجی اور پدماوتی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، لیکن کہیں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔

میڈیا کا ایک حصہ یہ ہیڈ لائن ضرور لگا رہا ہے کہ باجی راؤ کی ہوئی مستانی لیکن یہ کہنے کی ہمت میڈیا کی نہیں ہو رہی کہ خلجی کی ہوئی پدماوتی۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی جوڑی 6 سالوں کی قربت کے بعد آج اٹلی کے لیک کومو نامی مقام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ یہ شادی بالی ووڈ کی اس سال کی سب سے بڑی شادی مانی جا رہی ہے۔ رواں سال سونم کپور اور آنند آہوجہ کی بھی شادی ہوئی ہے لیکن دیپیکا اور رنویر کی شادی اور مقام تقریب بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

ہندوستانی وقت کے مطابق دیپیکا اور رنویر کی شادی 2 سے 5 بجے کے درمیان ہوگی۔ اٹلی میں اس وقت صبح کا وقت ہوگا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق باراتیوں کے لئے بریک فاسٹ کا خاص انتظام کیا گیا تھا اور انہیں پنجابی اور اطالوی کھانے پیش کئے گئے۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

آج یعنی 14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کرائی جا رہی ہے۔ کونکنی روایات کے مطابق دولہا اور دلہن کو 4 پھیرے لینے ہوں گے۔ شادی شام 5 بجے اختتام پزیر ہو جائے گی۔

اب 15 نومبر کو سندھی رسم و رواج کے ساتھ شادی ہوگی۔ اس کے بعد 21 نومبر کو بنگلورو اور 28 نومبر کو ممبئی میں گرینڈ ریسیپشن ہوں گے جن میں مشہور ہستیاں شامل ہوں گی۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

میڈیا چینلوں کا دعوی ہے کہ وہ مقام شادی تقریب کے نزدیک خیمہ زن ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہمان مقام تقریب تک پہنچ چکے ہیں اور رنویر سی-پلین سے انٹری کریں گے۔ شادی کا انتظام واٹر للی میں کیا گیا ہے، اس جگہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ تقریب کے دوران ہندوستانی میوزک بج رہا ہے۔ حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پانی میں بھی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً 40 مہمان شادی میں شامل ہو رہے ہیں۔

واٹر للی ایک ولا ہے جوکہ دراصل ایک میوزیم ہے۔ اس جگہ پر ٹھہرنے کا انتظام نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ستاروں کے اہل خانہ اور مہمانوں کو ویڈنگ وینو سے کچھ دور قیام کرنا پڑا ہے۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی میں شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Nov 2018, 3:09 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو