بالی ووڈ

کرن جوہر کا این سی بی کو جواب ’پارٹی میں منشیات کا استعمال نہیں ہوا تھا‘

این سی بی نے جعرات کے روز کرن جوہر کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں انہوں نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر منجندر سنگھ سرسا کی شکایت پر پارٹی کی تفصیلات مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

فلم ہدایت کار کرن جوہر / تصویر آئی اے این ایس
فلم ہدایت کار کرن جوہر / تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلمساز کرن جوہر نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیئے گئے جواب میں کہا کہ 2019 میں ہوئی پارٹی مین منشیات کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ افسران نے اس کی جانکاری جمعہ کے روز دی۔

Published: undefined

نام کی رازداری کی شرط پر این سی بی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ جوہر نے اپنے وکیل کی معرفت داخل کیے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کی طرف سے منعقد کی گئی پارٹی میں کسی بھی طرح کی نشیلی اشیا یا ادویات کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

این سی بی نے جعرات کے روز کرن جوہر کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں انہوں نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر منجندر سنگھ سرسا کی شکایت پر پارٹی کی تفصیلات مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم افسر کا کہنا تھا کہ وہ کرن جوہر کی طرف سے انسداد منشیات بیورو کو داخل کیے گئے جواب کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سال 2019 میں کرن جوہر کی رہائش پر مبینہ ڈرگ پارٹی کے حوالہ سے منجندر سنگہ سرسا نے رواں سال ستمبر کے مہینے میں این سی بی سے رابطہ قائم کیا تھا۔ اس پارٹی میں دیپیکا پادوکون، ارجن کپور، وکی کوشل، ورون دھون، رنبیر کپور، ملائیکا اروڑا سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined