اٹلی میں آئندہ تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

اٹلی میں حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہرکا سامنا کرتے ہوئے آنے والی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images
user

یو این آئی

روم: اٹلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہرکا سامنا کرتے ہوئے آنے والی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں کو صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر کچھ مراعات دی جائیں گی جس میں میلے کے دوران صرف دو مہمانوں کو بلائے جانے کی اجازت ہو گی۔

اٹلی کے وزیر اعظم جوزف کونٹے نے جمعہ کے روز اپنے وزرا کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ کونٹے نے کہا ’’وزرا کونسل کے ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ہم نے ایک قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 دسمبر سے 27 دسمبر اور یکم سے 6 جنوری تک پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران ملک کی ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس مدت کے دوران صرف ضروری کام اور صحت سے متعلق کاموں کے سلسلہ میں لوگ گھروں سے باہر جاسکیں گے‘‘۔

اٹلی میں لوگوں کو 28، 29 اور 30 ​​دسمبر اور 4 جنوری کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اس دوران ملک بھر میں غیر ضروری اشیاء سے متعلق بار ریسٹورنٹس اور دکانیں بند کر دی جائیں گی۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 67894 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر کے 1921778 ہو گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔