امریکہ نے چینی ڈرون بنانے والی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے ڈرون بنانے والی چینی کمپنی ڈی جے آئی کے علاوہ 59 دیگر سائنسی اور صنعتی مینوفیکچرنگ یونٹوں کو اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @DJIGlobal
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @DJIGlobal
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزارت تجارت نے چین میں ڈرون تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ڈی جے آئی کے علاوہ 59 دیگر سائنسی اور صنعتی مینوفیکچرنگ یونٹوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے خارجہ پالیسی کے برخلاف ان کمپنیوں کو اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

وزارت تجارت کی صنعتی اور سلامتی بیورو کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ فہرست کے مطابق چین میں ڈرون تیار کرنے والی ڈی جے آئی کے علاوہ 59 دیگر کمپنیوں کی سرگرمیوں کو قومی سلامتی کے لئے تشویشناک قرار دیا گیا ہے ، جس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


چین کی جہاز رانی کمپنی ، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ماتحت اداروں کے علاوہ نانجنگ ایروناٹکس اورخلابازی یونیورسٹی اورایسٹرو ناٹکس اور سیمی کنڈکٹر تیارکرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ بحیرہ جنوبی چین میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے ، چینی فوج کے لئے امریکی مصنوعات استعمال کرنے اور خفیہ جانکاریاں چرانے کے کام میں ملوث ہیں۔


امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا ’’اس کی سرحدوں اور اس سے دور دراز علاقوں پر چین کی غنڈہ گردی اور بدعنوانی کے عمل سے امریکہ کی قومی سلامتی اور ہمارے اتحادیوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے‘‘۔انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتی مذہبی طبقوں کے لوگوں کے لئے بھی چین کا رویہ مہلک ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔